استور، سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جاۓ اور دفتری امور کے علاوہ عوامی کام کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دیے جائیں . ڈپٹی کمشنر استور

urdu news, There should not be any negligence in the execution of official affairs and other than office affairs of public

استور، سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جاۓ اور دفتری امور کے علاوہ عوامی کام کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دیے جائیں . ڈپٹی کمشنر استور
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق کی زیر صدارت محکمہ جات سے متعلق امور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ناظم اعلیٰ پولیس استور عبد الصمد, اسسٹنٹ کمشنر استور احسان الحق, اسسٹنٹ کمشنر شونٹر محمد حسین بٹ, ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ مواصلات استور انجینئر شبیر عالم, ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ پانی وبجلی انجینئر زاہد اللہ, ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ پانی وبجلی(سول) اور رینج فارسٹ آفیسر ہیڈکوارٹر شریک تھے. اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جاۓ اور دفتری امور کے علاوہ عوامی کام کو ترجیحی بنیادوں پر انجام دیے جائیں تاکہ اہم سرکاری امور کی انجام دہی میں تاخیر نہ ہو تاکہ دفتری امور کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی نکلے تاکہ دور سے آنے والے سائلین دفتر میں آفیسران اور عملہ کی عدم دستیابی کے باعث مایوس نہ لوٹے. اس حوالے سے محکمہ جات کے سربراہان اپنی اور اپنے ماتحت آفیسران اور عملہ کی دفاتر میں موجودگی کو ہر صورت یقینی بنائیں. انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکمہ جات ایک گھر کی مانند ہوتے ہیں اور آپس میں بہتر کوارڈینیشن اور ورکنگ ریلیشن شپ کے ساتھ نظام کو بہتر انداز میں چلائیں گے. تاکہ دفتری امور کے ساتھ عوامی کام بھی بہتر انداز میں آگے چلے. انہوں نے کہا کہ حکام بالا کی جانب سے کسی بھی وقت مختلف امور کے حوالے سے معلومات کی فراہمی کے لیے احکامات آنے پر ضلعی سربراہان محکمہ جات فوری طور پر معلومات فراہم کریں تاکہ حکام بالا کو بروقت آگاہ کیا جاسکے.ڈپٹی کمشنر استور نے مذید کہا کہ ہم سب مل جل کر نظام کی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بروقت اقدامات کریں گے تاکہ کسی قسم کی مشکل پیش نہ آۓ. اس موقع پر موجود محکمہ جات کے سربراہان نے ڈپٹی کمشنر کو ہر ممکن تعاون اور بروقت معلومات کی فراہمی کے ساتھ اپنے محکموں سے متعلق امور کی بروقت انجام دہی کے حوالے سے یقین دہانی کرائی اور ڈپٹی کمشنر استور کی سربراہی میں پورے جذبے کے ساتھ کام اور عوامی مسائل حل کرنے کا اعادہ کیا.

شگر چھومک شگر ٹو اسکردو روڈ میں سنگین کرپشن، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گلگت بلتستان ان ایکشن،

استور، پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر چسپاں کریں ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی، ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق

اسکردو ، جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2024 کا سہرا سکردو انچن کے نام،

urdu news, There should not be any negligence in the execution of official affairs and other than office affairs of public

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں