جماعت اسلامی کا یکجہتی فلسطین مارچ، اسلام آباد میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات، ریڈزون جانے والے راستے بند
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد ، جماعت اسلامی کا یکجہتی فلسطین مارچ، اسلام آباد میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات، ریڈزون جانے والے راستے بند، جماعت اسلامی کے یکجہتی فلسطین مارچ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں آج سکیورٹی کے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور ریڈ زون جانے والے راستے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں ریڈزون کے داخلی راستوں پر سکیورٹی انتہائی سخت ہے، ڈی چوک، سرینا چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر خار دار تاریں اور بیرئیرز لگا دیے گئے ہیں اور وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی غیر قانونی اجتماع پر پابندی ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سکیورٹی انتظامات ہیں لہٰذا شہری سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بلیو ایریا، سیکٹر ایف 6، ایف 7 کے لیے ایچ 8 انڈر پاس استعمال کیا جائے، سیکٹر آئی اور ایچ کے لیے راولپنڈی پشاور روڈ، آئی جے پی روڈ سے سروس روڈ استعمال کریں۔ راولپنڈی میں بھی فیض آباد کے مقام پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں اور فیض آباد انٹر چینج سے اسلام آباد جانے والی اہم شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے۔
urdu news, Red Zone road closed