غذر فشیریز ڈپیارمنٹ کے اہلکاروں کا گاہکوچ سٹی کے مختلف بیکریز میں چھاپے بھاری مقدار میں غیر قانونی طریقے سے پکڑ کر بیکریز میں فروخت کرنے والی مچھلی برآمد
غذر فشیریز ڈپیارمنٹ کے اہلکاروں کا گاہکوچ سٹی کے مختلف بیکریز میں چھاپے بھاری مقدار میں غیر قانونی طریقے سے پکڑ کر بیکریز میں فروخت کرنے والی مچھلی برآمد
غذر، محکمہ(نمائندہ خصوصی 5 سی این نیوز) فشیریز ڈپیارمنٹ کے اہلکاروں کا گاہکوچ سٹی کے مختلف بیکریز میں چھاپے بھاری مقدار میں غیر قانونی طریقے سے پکڑ کر بیکریز میں فروخت کرنے والی مچھلی برآمد جسے مجسٹریٹ محمد عاقب کی عدالت میں پیش کر دیا گیا مجسٹریٹ نے بیکری مالکان کا بیان قلم بند کر کے جرمانہ عائد کر دیا بعد ازاں مچھلیوں کو لوگوں کے درمیان نیلام کر دیا گیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے بولی لگا کر مچھلی لے گئے۔ اس موقع پر مجسٹریٹ کا کہنا تھا درجنوں کی تعداد میں ٹراؤٹ مچھلی کا فروخت کرنا غیر قانونی ہے لائسنس لینے والا مچھلی راٹ سے مخصوص تعداد میں اپنے لئے پکڑ سکتا ہے ۔ درجنوں کے حساب سے بیکریز کو فروخت کرنا اور بیکری میں رکھ کر ٹراؤٹ مچھلی کا کاروبار کرنا غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی بتا دیا ہے کہ بیکری میں دریائی ٹراؤٹ مچھلی رکھ کر کاروبار کرنا منع ہے۔ اس کے باوجود اگر کوئی اس طریقے سے کاروبار کرنا چاہا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس موقع پر بیکری مالکان کا کہنا تھا کہ یہ سارا محکمہ فشیریز ڈپیارمنٹ کی نااہلی ہے ایک بندہ سرے عام مچھلی پکڑتا ہے اسے کوئی نہیں پوچھتا اور دوسری بات وہ لاکر ہمیں فروخت کر کے اپنا گھر کا چولھا جلانے کی کوشش کرنا ہے تو اس پر پابندی عائد کی جاتی ہے گلگت یا دیگر اضلاع سے آکر لوگ غیر قانونی طریقے سے منوں کی تعداد میں رات کے اندھیرے سے فایدہ اٹھا کر لے جاتے ہیں وہ اس محکمے کو نظر نہیں آتا ہے بس یہی دو چار کلو مچھلی ان کو بیکریز میں ہی نظر آتی ہیں۔ لگائیں بیرل اور ناکے پر ہر بندے کو پکڑے تاکہ کوئی غیر قانونی طریقے سے ٹراؤٹ مچھلی پکڑنے کی کوشش ہی نا کریں۔ یہاں کے غریب لوگ اپنے بچوں کی فیس ادا کرنے کیلئے دو کلو مچھلی فروخت کرتے ہیں تو یہ محکمے کو برا لگتا ہے ۔ ان کا کہنا ہے غذر کی ٹراؤٹ مچھلی پونیال روڈ میں کھلے عام فروخت ہو رہا ہے وہاں کوئی پابندی نہیں ہے یہاں ایسا کیوں؟
Urdu news, recovered large quantities of fish caught illegally