گلگت بلتستان میں حالیہ رزلٹ کی صورتحال کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی

urdu news, reasons behind the recent result 68

گلگت بلتستان میں حالیہ رزلٹ کی صورتحال کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگرڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن منظور حسین نے ماڈل بوائز ہائی سکول شگر میں ہیڈ ماسٹرز، ڈی ڈی اوز اور اساتذہ کے ساتھ جماعت ہشتم اور پنجم کے حالیہ رزلٹ کے حوالے سے میٹنگ کی گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے ڈی سی شگر نے کہا کہ صوبائی و ضلعی حکام گلگت بلتستان میں حالیہ رزلٹ کی صورتحال کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں رزلٹ مایوس کن آئی ہے مگر اس کا ذمہ دار صرف اساتذہ کو ٹہرایا نہیں جا سکتا اس کے بہت سے عوامل ہیں لہذا اس کو جاننے کے لئے آج کے اس سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے آپ اساتذہ بہتر جانتے ہیں کہ تعلیمی نظام کو آئندہ بہتر بنانے کے لئے کیا کیا جا سکتے ہیں اس نسبت اساتذہ اور ہیڈ ماسٹرز نے مختلف مشورے اور تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ رزلٹ بہتر کرنے کےلئے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جانا چاہئے دہائیوں سال پہلے ایک پرائمری سکول کے لئے دو ٹیچرز ہوا کرتے تھے آبادی میں بے تحاشہ اضافہ کے باوجود اب بھی وہی دو ٹیچر ہی سینکشن ہے اس کے علاوہ کیپیسٹی بلڈنگ کی بھی اشد ضرورت ہے سلیبس اور لینگویج میں تبدیلی کے بعد اساتذہ کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرنا بہت ہی ضروری ہے اس کے علاوہ تعلیمی پالیسیز تبدیل کرتے وقت دیگر صوبوں کی پالیسی کاپی پیسٹ کرنے کے بجائے یہاں کی زمینی حقائق کا خیال رکھتے ہوئے پالیسی بنایا جانا چاہئے اس سے پالیسیاں زیادہ موثر ہوسکتے ہیں ڈی سی شگر اور ڈی ڈی ایجوکیشن نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ کو احساس ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دینا چاہیے اور نئے حالات اور وقت کے تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں بھی کو بڑھانا چاہئے امید کرتے ہیں کہ آپ آئندہ کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں گے اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
urdu news, reasons behind the recent result

شگر، شبیہ پیغمبر حضرت علی اکبر کی ولادت کے سلسلے میں ایک عظیم الشان محفل میلاد عزا خانہ زہرا شو پہ شگر میں منعقد ہوا

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں