راولپنڈی کے عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین کیس کا فیصلہ موخر، اہم پیش رفت سامنے آگئے

urdu news, Rawalpindi court postpones verdict in 190 million case against Imran Khan and Bushra Bibi

راولپنڈی کے عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف0 19 ملین کیس کا فیصلہ موخر کر دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
راولپنڈی کے عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف0 19 ملین کیس کا فیصلہ موخر کر دیا، راولپنڈی کی احتساب عدالت نے آج فیصلہ کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا پیر کو فیصلہ نہیں سنائے جائے گا
عدالتی عملے نے اتوار کو پی ٹی آئی کے وکلاء کو فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔ اس کیس کی سماعت کی اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس سے قبل عدالت نے بدھ (18 دسمبر) کو مقدمے کی سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ اڈیالہ جیل میں جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، وکیل نے کیس کی دفاع نمیں‌دلائل مکمل کئے۔ حتمی سماعت تقریباً 8 گھنٹے 15 منٹ تک جاری رہی، اس دوران پی ٹی آئی کی بانی اور بشریٰ بی بی عدالت میں موجود تھیں۔ بعد ازاں جج نے فیصلہ سنانے کے لیے 23 دسمبر کی تاریخ مقرر تھی ، منگل کو نیب کے وکیل نے دلائل مکمل کر لیے تھے ۔ یہ کیس ایک سال تک چلتا رہا۔

190 ملین کیس

190 ملین کیس میں نیب کی جانب سے دسمبر 2023 میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دیگر کے خلاف دائر کیا گیا تھا ۔ یہ مقدمہ پی ٹی آئی حکومت اور ایک پراپرٹی ٹائیکون کے درمیان مبینہ معاملات کے گرد مرکوز ہے جس سے مبینہ طور پر پاکستان کے قومی خزانے کو 190 ملین کا نقصان پہنچا۔ عمران خان اور ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نےاس معاملات میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے بھیجے گئے 190 ملین پاؤنڈ کا غلط استعمال کیا۔ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کی ٹرسٹی کے کردار کی وجہ سے ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ مزید برآں، جوڑے پر القادر یونیورسٹی کے قیام کے لیے موضع بکرالا، سوہاوہ میں 458 کنال اراضی سمیت ناجائز فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے۔
عمران خان کے دور میں این سی اے نے ٹائیکون سے 190 ملین پاونڈ مالیت کے اثاثے ضبط کیے تھے۔ اثاثے پاکستان کے حوالے کیے جانے تھے، اس تصفیہ کو NCA نے سول معاملہ سمجھا۔ تاہم، خفیہ معاہدے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں جب خان کی کابینہ نے دسمبر 2019 میں اس کی منظوری دی تھی۔ اس کے بعد اسلام آباد میں القادر ٹرسٹ قائم کیا گیا تھا۔
urdu news, Rawalpindi court postpones verdict in 190 million case

ٹنل بناو زندگی بچاو تحریک کے لیے طلبا کی مہم لائق تحسین ہیں ، انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کو کامیاب بنانے میں طلبہ تنظیمیں پیش پیش رہی تھی . صدر انصاف لائیر فورم بلتستان ریجن زاہد حسین کامل ایڈوکیٹ

اسسٹنٹ کمشنر روندو محمد حسین بٹ نے ٹنلز بناؤ زندگی بچاؤ مہم کے لئے گلگت سے سکردو پیدل سفر کرنے والی ٹیم کا شنگوس کے مقام پر استقبال , جہاں رات قیام کے بعد کل دوبارہ سے پیدل مارچ کا آغاز کریگا

ملکی اور عالمی حالات حاضرہ خصوصاً دنیا کے گوش و کنار میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر شدید تشویش کا باعث ہے. معروف عالم دین و امام جمعہ چھوترون شگر سید عباس موسوی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں