گلگت ، وزیر اعلی گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں رمضان پرائس کنٹرول آپریشن جاری ہے ، ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق

گلگت ، وزیر اعلی گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں رمضان پرائس کنٹرول آپریشن جاری ہے ، ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این
گلگت ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں رمضان پرائس کنٹرول آپریشن جاری ہے ، اور روزانہ کی بنیاد میں تمام اضلاع میں گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں سمیت زخیرہ اندوزوں کے خلاف متعلقہ مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز سخت کاروائی کرتے ہیں ، پیر کے روز بھی پرائس کنٹرول آپریشن کیا گیا ، اس آپریشن میں 64 افسران نے حصہ لیئے ۔ پیر کے روز ہونے والے آپریشن میں کل 276 دکانوں اور ہوٹلوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ سرکاری نرخ ناموں اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مختلف اضلاع میں 81 ہزار 3 سو جرمانے عائد کئے گئے ۔ پیر کے روز ہونے والے آپریشن میں 18 دکانیں سیل کئی گئیں جبکہ 11 افراد گرفتار کئے گئے ، رمضان پرائس کنٹرول آپریشن کو وزیر اعلی سیکریٹریٹ میں قائم سپیشل ڈیسک مانیٹر کر رہا ہے اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کے خصوصی ہدایات ہیں کہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اور عوام کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ہر طرح کی ریلیف کو یقینی بنائی جائے ۔
Urdu news, Ramadan price control operation is ongoing

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں