شگر مومنہ چیمہ فاؤنڈیشن کا عوامی خدمت کا ایک اور منصوبہ امبوڑک، بیاسنگ اور ملحقہ محلہ جات میں پینے کے صاف پانی کیلئے بورنگ پروجیکٹ کا آغاز ہوگیا۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر مومنہ چیمہ فاؤنڈیشن کا عوامی خدمت کا ایک اور منصوبہ امبوڑک، بیاسنگ اور ملحقہ محلہ جات میں پینے کے صاف پانی کیلئے بورنگ پروجیکٹ کا آغاز ہوگیا۔ امبوڑک، بیاسنگ اور قریبی محلہ جات میں مومنہ چیمہ فاؤنڈیشن نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے بورنگ پروجیکٹ کا آغاز کردیا۔ اس منصوبے سے 100 سے زائد گھرانے براہِ راست مستفید ہوں گے۔ اس سکیم پر عملی کام جمال بلڈر نے شروع کردیا ہے۔اس موقع پر ایک دعائیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں اہلیانِ محلہ اور مومنہ چیمہ فاؤنڈیشن کے حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں منصوبے کی کامیابی اور بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ مرحومہ مومنہ چیمہ کی مغفرت اور فاؤنڈیشن کے ممبران کی درازیٔ عمر کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے باعث انہیں سخت مشکلات کا سامنا تھا، مگر اس منصوبے کی تکمیل کے بعد اب یہ بنیادی مسئلہ حل ہوجائے گا اور پورے علاقے کو صاف پانی دستیاب ہوگا۔ انہوں نے مومنہ چیمہ فاؤنڈیشن کے اس احسن اقدام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
گلگت بلتستان کی بدلتی تہذیب و ثقافت اور ماڈرن سوچ ، یاسر دانیال صابری
سچ لکھنا جرم ہے، سید مظاہر حسین کاظمی
urdu news, public service project