اسلام آباد ہائیکورٹ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو علیمہ خان اور عمران خان کی فوری ملاقات کرانے کا حکم
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد ہائیکورٹ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو علیمہ خان اور عمران خان کی فوری ملاقات کرانے کا حکم، اسلام آباد ہائی کورٹ نے علیمہ خان کی درخواست پر عمران خان سے ملاقات کا حکم دے دیا، علیمہ خان آرڈر لے کر جیل روانہ ہوگئیں۔ علیمہ خان کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست منظور ہوگئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست منظور کی اور سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو علیمہ خان اور عمران خان کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے بھی ایسی درخواستیں منظور کرچکی ہے، بہن کی بھائی سے جیل ملاقات کرانا جیل مینوئل بھی ہے۔ بعدازاں عدالت کا آرڈرز وکلاء نے وصول کرلیا جس کے بعد وکلاء ٹیم اور علیمہ بی بی عدالتی آرڈر کے ساتھ اڈیالہ جیل روانہ ہوگئیں۔
urdu news, PTI long march,