صوبائی سیکریٹری تعمیرات عامہ گلگت بلتستان ضلع نگر میں زمین سرکنے کا معاملے کا جائزہ لینے کے لیے نگر پہنچ گئے
صوبائی سیکریٹری تعمیرات عامہ گلگت بلتستان ضلع نگر میں زمین سرکنے سے تین دنوں بلاک نگر کے گاؤں بھر اور بڑلس روڈ کا فیزیکل جائزہ لینے کے لیے نگر پہنچے گئے ۔
عوام سے ملے اور ان کے مسائل دریافت کئے سبطین احمد نے متعلقہ روڈ کا تفصیلی جائزہ لیا حکام کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس روڈ کو ایمرجنسی بنیادوں پر کام شروع کرتے ہوئے کام کی معیار اور رفتار یقینی بنائیں ۔
صوبائی سیکریٹری تعمیرات عامہ گلگت بلتستان کا چیف انجینئر گلگت ریجن بشارت اللہ کے ہمراہ زمین سرکنے سے 3 دنوں بلاک نگر کے گاؤں بھر اور بڑلس روڈ کا تفصیلی دورہ ۔ دورے کے دوران عوامی اہمیت کے حامل روڈ کے مختلف سائٹس کا جائزہ لیا اور کام شروع کرانے کی ہدایت دی تاکہ لوگوں کو امدورفت کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے ۔
اس موقع پر رکن اسمبلی محمد ایوب وزیری ، ڈپٹی کمشنر نگر وقاص جوہر ، سپریڈنٹ انجینئر نگر ہنزہ سرکل اقبال حسین ، سیکشن آفیسر ڈیولپمنٹ عبدل صادق ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ نگر ڈویژن مرتضی سمیت علاقے کے عمائدین و دیگر حکام سائٹ پر موجود تھے ۔
سیکریٹری ورکس کع ایکزیکٹو انجنئیر بی اینڈ آر ضلع نگر نے متعلقہ روڈ کا تفصیلی بریفنگ دیا ۔
یہ شاہراہِ گاؤں بھر اور بڑلس کو ضلعی ہیڈکوارٹر کو ملانے کے لیے مواصلاتی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے دورے کے موقع پر سیکریٹری ورکس گلگت بلتستان نے کہا کہ روڈ کام فوری طور پر شروع کرنے کے لیے اقدامات کرۓ اور عوام نوعیت کے روڈ کو جلد از جلد تعمیر کا کام شروع کراۓ تاکہ عوام اس کی تعمیر سے مستفید ہوسکے اور مواصلاتی نظام جلد بحال ہو جہاں میں مسئلہ اپنی نگرانی میں حل کروں گا ۔