وزیر اعلی گلگت بلتستان و صوبائی وزیر برائے واٹر اینڈ ایریگیشن حسین شاہ نے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو مین کیمپس حسین آباد کا دورہ
وزیر اعلی گلگت بلتستان و صوبائی وزیر برائے واٹر اینڈ ایریگیشن حسین شاہ نے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو مین کیمپس حسین آباد کا دورہ
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
معاون خصوصی برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان و صوبائی وزیر برائے واٹر اینڈ ایریگیشن حسین شاہ نے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو مین کیمپس حسین آباد کا دورہ کیا انہوں نے رجسٹرار آفس میں رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک سے ملاقات بھی کی ، رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان نے معاون خصوصی برائے وزیر اعلی حسین شاہ کو یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے حوالے سے بریفننگ دی وسیم اللہ جان ملک نے کہا کہ صوبائی حکومت سے بارہا یونیورسٹی آف بلتستان کے لیے فنڈز کی استدعا کی ، کئی بار تحریری گزارش کرنے کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی جبکہ یونیورسٹی تک جانے والی شاہراہ کی میٹلنگ کے حوالے سے بھی صوبائی حکومت سے کئی بار گزارش کی لیکن تاحال اس اہم شاہراہ پر کام شروع نہیں ہوا جس کے باعث مشکلات پیش آ رہی ہیں اگر شاہراہ کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر نہ کی گئی تو طلبہ کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے شاہراہ اگر بروقت تعمیر ہوتی ہے تو ہم سال 2024 میں نئے تعلیمی سال کا آغاز نئی عمارت میں کرنے کے خواہاں ہیں ، لیکن روڈ کی بروقت تکیمل نہ ہونے کے باعث ہماری مشکلات میں اضافہ ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام جامعات مالی مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ جامعہ بلتستان کی مالی مشکلات ختم کرنے کے لیے صوبائی حکومت اپنا کردار ادا کرے وسیم اللہ جان ملک نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو گلگت بلتستان میں تعلیمی انقلاب کے لیے کوشاں ہے جامعہ ہذا نے محدود وقت میں محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے اعلی تعلیم کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے جامعہ بلتستان کی بدولت اب گلگت بلتستان کے طلبہ گھر کی دہلیزِ پر اعلی تعلیم سے مستفید ہو رہے ہیں جامعہ بلتستان کا تعلیمی معیار بھی ہر حوالے سے بہترین ہے یہاں طلبہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاتی ہیں انہوں نے معاون خصوصی کو جامعہ ہذا کی نئی عمارت کی تعمیر اور تعمیراتی کام کے مراحل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ، انہوں نے معاون خصوصی سے گزارش کی کہ وہ جامعہ ہذا کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں ، معاون خصوصی برائے وزیر اعلی حسین شاہ نے اس موقعے پر کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے مالی گرانٹ کے لیے بھر پور کردار ادا کرینگے ، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے مالی گرانٹ کے لیے وزیر اعلی گلگت بلتستان سے خصوصی گزارش کرونگا ،یونیورسٹی پروجیکٹ سائٹ تک جانے والی شاہراہ بروقت مکمل ہونی چاہے اس شاہراہ کی جلد تعمیر اور تعمیراتی کام کر تیز کرنے کے لیے بھی اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ،انہوں نے کہا کہ جامعہ بلتستان کا دورہ اور یہاں کا تعلیمی معیار دیکھ کر دلی تسکین ہوئی خوشی ہے کہ یہاں طلبہ کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جامعہ بلتستان ،بلتستان کے عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ، بلتستان میں تعلیمی ترقی اور تعلیمی انقلاب میں جامعہ بلتستان کا کلیدی کردار ہے انہوں نے کہا کہ جامعہ بلتستان ہمارا سرمایہ ہے جامعہ بلتستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ، وسیم اللہ جان ملک نے جامعہ ہذا کا دورہ کرنے پر معاون خصوصی برائے وزیر اعلی حسین شاہ کا شکریہ ادا کیا ۔ بعد ازاں معاون خصوصی نے طلبہ سے بھی ملاقاتیں کیں ۔