شگر صوبائی حکومت صحافیوں کی حقوق کے لیے صف اول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی ، سیکرٹری انفارمیشن گلگت بلتستا ن عثمان احمد

شگر صوبائی حکومت صحافیوں کی حقوق کے لیے صف اول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی ، سیکرٹری انفارمیشن گلگت بلتستا ن عثمان احمد
شگر (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری انفارمیشن گلگت بلتستا ن عثمان احمد نے کہا ہے کہ صحافیوں کو وہ حقوق ملنا چاہیے وہ حقوق انہیں مل رہا جس کا وہ متقاضی ہے صوبائی حکومت صحافیوں کی حقوق کے لیے صف اول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی ڈی افس شگر میں ڈی سی شگر ولی اللہ فلاحی کے ہمراہ شگر پریس کلب کے صدر عابد شگری جنرل سیکرٹری علی نقی شگری اراکین. رجب علی قمر ۔منظور ناز ۔گلزار شگری ۔ زمان اخونذادہ ۔ محمد عمران اور فیصل دلشاد سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام صحافیوں کو برابر حقوق ملنی چاہیے چیف سیکرٹری کی ہدایت کی روشنی میں انہوں نے اتوار کے رور خصوصی طور پر شگر کا دورہ کرکے شگر کے صحافیوں سے ملاقات کیں اور صحافیوں کے مسائل اور مشکلات دریافت کیے جس پر صدر پریس کلب عابد شگری نے کہا کہ شگر کے صحافیوں کے لیے مکمل پریس کلب ہے اور نہ صحافیوں کے لیے کالونی کے لیے جگہ مختص کیا ہے جس پر سیکرٹری انفارمیشن نے ڈی سی شگر کو موقع پر ہدایت جاری کرتے ہوے کہا کہ فوری طور پر ایک عارضی پریس کلب کے لیے سرکاری عمارت کا بندوبست کیا جاے اور ساتھ ساتھ پریس کلب کی بلڈنگ تعمیر کرنے کے لیے جگہ الاٹ کرے تو انفارمیشن ڈیپارٔئمنٹ حکومت سے مل کر عمارت کی تعمیر کے لیے فنڈ مختص کرے گی اور صحافی کالونی کے لیے بھی کوشش کی جاے گی انہوں نے کہا کہ بہت جلد دیگر صحافیوں کے ساتھ شگر کے صحافیو ں کو بھی دورے پر لے جانے کے لیے پروگرام تشکیل دیں گے انہوں نے کہا کہ گرانٹ کی تقسیم کار کو منصفانہ بناکر ہر اضلاع کو جائز حق دیا جاے گا تاکہ کسی بھی صحافی کی حق تلفی نہ ہو
urdu news provincial government will continue to play the role of the front line for the rights of journalists,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں