شگر گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 14 وین دن بھی شگر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا

شگر گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 14 وین دن بھی شگر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 14 وین دن بھی شگر میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔ سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کی جانب سے ریلی نکالی گئی جبکہ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد ظہیر عباس ، حسن ایڈوکیٹ ،وزیر نسیم اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت اس بھول میں نہ رہے کہ سردی کی وجہ سے ہم کچھ دن احتجاج کرکے گھر بیٹھ جائیں گے ۔ لیکن ہم ایسا ہر گز نہیں کرینگے بلکہ سردی سمیت ہر قسم کی رکاوٹ کو دور کرتے ہوئے اپنے مشن جاری رکھیں گے۔ جب تک گندم کی قیمتوں میں کی گئی اضافے کو واپس نہیں کہا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ گندم پر سبسڈی حکومت کی خیرات نہیں بلکہ ایک متنازعہ خطے میں رہنے کی وجہ سے ہمارا حق ہے اور ہم اپنے حق غصب ہونے نہیں دینگے۔ ہمارے حق چھیننے کی جس نے بھی کوشش کی وہ تباہ و برباد ہوگیا اور موجودہ حکومت بھی عوام کی بددعا کا شکار ہوگا۔ مقررین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گندم پر سبسڈی کو برقرار رکھتے ہوئے بڑھائی گئی قیمتوں کو واپس پرانی ریٹ پر لایا جائے۔
urdu news, Protests continued in Shigar for 14 days against the increase in the prices of shigar and wheat

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں