شگر انجمن تاجران چھورکاہ کا نیو پائپ لائن کی عدم تکمیل اور واکھور کے ٹرانسفارمر فوری طور پر مرمت کرکے بجلی بحال نہ کرنے کی صورت میں شدید احتجاج کی دھمکی دیدی
شگر انجمن تاجران چھورکاہ کا نیو پائپ لائن کی عدم تکمیل اور واکھور کے ٹرانسفارمر فوری طور پر مرمت کرکے بجلی بحال نہ کرنے کی صورت میں شدید احتجاج کی دھمکی دیدی
رپورٹ، 5 سی این نیوز شگر
شگر انجمن تاجران چھورکاہ کے جنرل سیکرٹری محمد اقبال نے چھورکاہ نیو پائپ لائن کی عدم تکمیل اور واکھور کے ٹرانسفارمر فوری طور پر مرمت کرکے بجلی بحال نہ کرنے کی صورت میں شدید احتجاج کی دھمکی دیدی ۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چھورکاہ نیو پائپ لائن کی تکمیل کے حوالے سے محکمہ ٹھیکیدار کے سامنے بے بسی کے تصویر بنی ہوئی ہے اور ٹھیکیدار بادشاہ بن بیٹھا ہے اگر ایک ہفتے کے اندر پائپ لائن مکمل نہیں کیا تو بھر پور احتجاج کیا جاے گا انہوں نے کہا کہ ژھوقپہ اور واکھور کے ٹرانسفارمر خراب ہوے تھے تاہم عوامی دباو کے خوف سے ژھوقپہ ٹرانسفارمر بناکر محلے کو بجلی دیدی گئی ہے اور واکھور محلے کا ٹرانسفارمر تاحال بنا کر نہیں لایا ہے جس کے باعث واکھور اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے لہذا محکمہ برقیات عوام کے سڑکوں پر انے سے قبل ٹرانسفارمر ٹھیک کرکے عوام کو بجلی دی جاے بصورت دیگر عوام میدان میں نکلنے پر مجبور ہوں گے