متاثرین جگلوٹ گورو کمیٹی کا معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف شاہراہ قراقرم میں علامتی احتجاجی دھرنا

متاثرین جگلوٹ گورو کمیٹی کا معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف شاہراہ قراقرم میں علامتی احتجاجی دھرنا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
متاثرین جگلوٹ گورو کمیٹی کا معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف شاہراہ قراقرم میں علامتی احتجاجی دھرنا۔آیندہ پیر تک معاوضے نہ ملنے کی صورت میں خواتین اور بچوں کے ہمراہ شاہراہ قراقرم پر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ گورو جگلوٹ متاثرین اراضی کمیٹی کے ممبران جہانگیر حسین ،یعقوب حسین ،عامر خان نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ کافی عرصے سے ہم مطالبہ کررہے ہیں کہ ہماری اراضی کا معاوضہ ادا کیا جاۓ، لیکن اراضی کا معاوضہ ادا کیۓ بغیر ہماری اراضی پر قابض ہے۔ ہم محب وطن پاکستانی ہے ہمارے بھاٸی بیٹے سرحدوں میں پاکستان کے دفاع کررہےہیں ۔متاثرین کٸ سالوں سے اپنے حق کے لیۓ جہدوجہد کررہے ہیں لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا علامتی احتجاج ہے اگر مسٸلہ حل نہیں تو ہم آٸندہ ہفتے بچوں، خواتین سمیت سڑکوں پرنکل آٸنیگے۔ وزیراعلی گلگت بلتستان ،چیف سیکرٹری اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان اس مسلے کا حل نکالیں اور حق داروں کو حق دیا جاۓ۔ اور معاوضہ ادا کرنے کی گنجائش نہیں تو ہماری اراضی فوری طور پر خالی کی جاۓ تاکہ اراضی متاثرین سکھ کی زندگی گزار کرسکے۔

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، پاکستان کا پرتپاک استقبال، کارڈ اف آنر پیش کیا گیا.

اسکردو صوبائی حکومت کے نئے سپیشل کوارڈننیڑ یاسر تابان کہ بلتستان آمد کے موقع پر مسلم لیگ ن روندو کہ جانب سے ستک میں شاندار استقبال کیا گیا

urdu news, protest sit-in on Karakoram highway against non-payment of compensation.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں