شگر گورنمنٹ سکول کی بندش ، محکمہ معدنیات کی من مانیوں اور نیاسلو میں بنبردسر کی غیر قانونی تقرری کے خلاف نیاسلو کے عوام کا شگر تک احتجاجی ریلی

شگر گورنمنٹ سکول کی بندش ، محکمہ معدنیات کی من مانیوں اور نیاسلو میں بنبردسر کی غیر قانونی تقرری کے خلاف نیاسلو کے عوام کا شگر تک احتجاجی ریلی
شگر گورنمنٹ سکول کی بندش ، محکمہ معدنیات کی من مانیوں اور نیاسلو میں بنبردسر کی غیر قانونی تقرری کے خلاف نیاسلو کے عوام کا شگر تک احتجاجی ریلی، ریلی کی قیادت سابق امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی شیخ حسن جوہری کررہے تھے۔ ریلی میں ایک درجن سے گاڑیوں پر مشتمل سینکڑوں افراد نے شگر ڈپٹی کمشنر آفس تک مارچ کیا ۔ مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے ۔ جن پر غیر محکمہ معدنیات کی علاقہ دشمن پالیسی ، نیاسلو میں قائم واحد پرائمری سکول کی بندش ، اور نیاسلو میں نمبردار کے مسئلے پر ضلعی انتظامیہ کا عوامی رائے کے برعکس نمبردار تعینات کرنے کے خلاف نعرے درج تھے اور عوام شدید نعرہ بازی کررہے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسن جوہری ، حسن شگری ، ظہیر عباس اور دیگر نے کہا کہ باشہ کے عوام پر ناانصافیوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔ عوام اب بیدار ہوچکا ہے اور اپنے حقوق کو جاننے لگے ہیں۔ سیاست دان صرف الیکشن کی دنوں میں آکر ہمیں خواب دکھانے کے بعد غائب ہوجاتے ہیں ۔ لیکن غریب عوام کو کوئی پرسان حال نہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ باشہ کے عوام پر ہردفعہ ناانصافیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تعلیمی میدان ہو یا سڑکوں کا حال ، ہر دفعہ باشہ کے عوام کو ظلم کیا جارہا ہے۔ نیاسلو میں واقع واحد پرائمری سکول سردیوں کے چھٹیوں کے بعد بند یے۔ لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ باشہ کے تعلیمی ادارے این جی آوز کی رحم و کرم پر ہے۔ جس دن ایک جی آوز نے ہاتھ اٹھادیا ۔ تمام سکولز اساتذہ سے خالی ہو جائیں گے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے معدنیات اور وسائل پر جان بوجھ کر غیروں کو قابض کررہے ہیں۔ ہمارے لوگوں کی نکالی گئی معدنیات پر چھاپہ مار تنگ کیا جارہا ہے۔ چیف سیکریٹری سے لیکر چوکیدار تک ہمارے معدنیات ہڑپ کرنے کی درپے ہیں۔ لیکن ہم اپنے معدنیات پر کسی کو قابض ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔ مظاہرین سے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں مذاکرات کئے۔ اور ان کی مسائل اور مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاجی ریلی کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
urdu news, Protest rally of the people of Niaslu

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں