شگر گندم کی قیمت میں اضافہ ، ریونیو اور فنانس ایکٹ کے خلاف ضلع شگر میں تیرہویں روز بھی احتجاج جاری رہا
شگر گندم کی قیمت میں اضافہ ، ریونیو اور فنانس ایکٹ کے خلاف ضلع شگر میں تیرہویں روز بھی احتجاج جاری رہا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر گندم کی قیمت میں اضافہ ، ریونیو اور فنانس ایکٹ کے خلاف ضلع شگر میں تیرہویں روز بھی احتجاج جاری رہا۔عوامی ایکشن کمیٹی شگر ، سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ جوکہ مین بازار اور مختلف چوراہوں سے گزرتا حسن شہید چوک ائے۔ مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے۔ جن پر گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نعرے درج تھے۔جبکہ شدید نعرہ بازی بھی کررہے تھے۔ حسن شہید چوک پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حسن شگری ایڈوکیٹ ، محمد ظہیر عباس ، وزیر نسیم اور دیگر مقررین نے کہا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کرتے احتجاج جاری رہے گا۔ عوام ذہنی طور پر تیار سکردو اور گلگت مارچ کےلیے تیار رہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہماری زمینیں ہم سے چھین لی ہیں۔ ہماری زمینوں پر ہم ایک درخت لگائے تو سرکار کو تکلیف ہوتے ہیں جبکہ غیر مقامی ہوٹلوں پہ ہوٹل بنا رہے ہیں سرکار خاموش ہے۔ ہماری زمینوں کے بعد اب ہمارے مال مویشیوں پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاری کر رہیں عوام کو ہوش میں آنے کی ضرورت ہے ۔ انہون نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گندم پر سبسڈی ہمارا حق ہے اور اس حق کو کسی کوبھی چھیننے نہیں دینگے ۔ لہذا گندم کی بڑھتی قیمتوں کو فوری کم کرے۔ ورنہ عوام طویل احتجاج کیلئے تیار ہیں۔
urdu news, protest continued for the thirteenth day in Sugar district against the increase in the price of sugar wheat, the Revenue and Finance Act