اسکردو پارہ چنار پر کیے جانے والے مظالم کے خلاف ایک احتجاجی ریلی امامیہ جامع مسجد سکردو سے نکالی گئی جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے یادگار شہدا پر احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوئی ریلی میں حکومت وقت کے خلاف شدید نعرہ بازی
اسکردو پارہ چنار پر کیے جانے والے مظالم کے خلاف ایک احتجاجی ریلی امامیہ جامع مسجد سکردو سے نکالی گئی جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے یادگار شہدا پر احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوئی ریلی میں حکومت وقت کے خلاف شدید نعرہ بازی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسکردو پارہ چنار پر کیے جانے والے مظالم کے خلاف ایک احتجاجی ریلی امامیہ جامع مسجد سکردو سے نکالی گئی جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے یادگار شہدا پر احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوئی ریلی میں حکومت وقت کے خلاف شدید نعرہ بازی ۔۔اس حتجاجی ریلی سے تحریک بیداری امت مصطفی کے روں رواں شیخ منظور حسین الحسینی نےخطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ پارہ چنار میں آئے روز مظالم ڈھالے جارہے ہیں ۔ایک عالمی سازش کے تحت پارہ چنار کے غیور عوام کو تنگ کیا جارہا ہے اس گھناوئی سازش کے پیچھے امریکہ و اسرائیل اور اس کے نمک خوار پاکستان کے حکمران ہے شیخ زیشان راہنما مجلس وحدتِ المسلمین نے خطاب کرتے ہوئے پارہ چنار پر کئے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور صوبائی و وفاقی حکومت کو کھڑی کھڑی سنائی اور کہا راستہ بند ہونے سے ادویات اور خوراک کی قلت سے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہے لیکن بے حس حکومت کو اس اہم ایشو سے کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی اس معاملے میں سنجیدہ لگتاہے ایسا لگتا ہے کہ پارہ چنار میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کوئی نام نشان نہیں ہے دہشت گرودوں کا اک جھتہ آتا ہے اور قتل عام کر کے چلا جاتا ہے پورے علاقے کو دہشت گردوں کی رحم وکرم پر چھوڑا ہوا ہے علاقے میں ادویات کی عدم دسیتابی کے باعث بچے تڑپ تڑ پ کر مررہے ہیں حکومت جلد از جلد پارہ چنار کا راستہ محفوظ کریں اور ادویات اور خوارک کی قلت کو فی الفور پورا کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو اس جلسے سے مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی صدر معروف عالم دین علامہ سید علی رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک عرصے سے پارہ چنار میں مظاپم ڈھالے جارہے ہیں حکومت نامی کوئی چیز نظر نہیں آتی اور صوبائی و وفاقی حکومت کو تنبیہ کیا کی فی الفور پارہ چنار کے لئے راستہ و دیگر تمام سہولتیں فراہم کرے ورنہ بلتستان کا رخ پارہ چنار کی طرف ہو ۔اور گلگت بلتستان کے ایشوز پر بھی سیر حاصل گفتگو کی اور جلد گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے آواز اور تحریک چلانے کا اعلان کیا ۔۔سابق صدر آئی ایس سعید شگری ،عوامی تحریک کا رہنما محمد علی دلشاد ودیگر نے بھی خطاب کیا جلسے کے دوران حکومت کے خلاف شدید الفاظ میں مزمت کی گئی
urdu news, Protest at the Martyrs’ Memorial
نوکری، الصفح ہسپتال مینجمنٹ پوسٹس راولپنڈی میں پرکشش نوکریوں کا اعلان