شگر اسرائیل اور صیہونی حکومت کے ناقابل برداشت ظلم و بربریت کے خلاف صداۓ احتجاج کے طور پر آواز بلند کرتے ہوئے سخت مزمت کیا۔حجتہ الاسلام سید عباس الموسوی
شگر اسرائیل اور صیہونی حکومت کے ناقابل برداشت ظلم و بربریت کے خلاف صداۓ احتجاج کے طور پر آواز بلند کرتے ہوئے سخت مزمت کیا۔حجتہ الاسلام سید عباس الموسوی
رپورٹ اسحاق نوری شگری
القدس ریلی کے بعد بمقام مرکزی جامع مسجد چھوترون شگر میں احتجاجی مظاہرہ انعقاد کیا گیا۔جس میں حجتہ الاسلام سید عباس الموسوی صاحب رئیس محکمہ شرعیہ چھوترون، شیخ مصطفیٰ علی فخری ،شیخ فدا علی انصاری ،شیخ سکندر علی حیات ،شیخ محبوب علی کریمی ،شیخ حسین ڈوکوی اور کثیر تعداد میں تسر باشہ کے عوام نے شرکت کی۔جس میں علماء کرام حالیہ دنوں میں فلسطین اور خاص کر غزہ میں اسرائیل اور صیہونی حکومت کے ناقابل برداشت ظلم و بربریت کے خلاف صداۓ احتجاج کے طور پر آواز بلند کرتے ہوئے سخت مزمت کی۔ساتھ ساتھ عالمی انسانی حقوق کے تحفظ اور ظلم کے خلاف صداۓ احتجاج بلند کرنے والے اداروں کے خاموشی پر انتہائی حیرت کا اظہار کیا اور پرزور مطالبہ بھی کیا کہ وہ فلسطین میں ہونے والے ظلم کے خلاف اپنا کردار ادا کرے۔اسی اجتماع کے توسط سے آغا صاحب اور علماء کرام نے فلسطین پر آۓ روز ہونے والے ظلم اور اسرائیل کے خلاف چند اہم نکات پر مشتمل ایک قرارداد بھی پیش کیا۔ سید عباس الموسوی نے اغیار کے ہاتھوں اپنی زمینوں کو بیچنے پر شگر خاص تا کشمل تک کے عوام کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے تسر باشہ اور برالدو کے عوام کو سخت ممانعت کی۔آغا عباس نے یوم القدس کی چھٹی کو یکدم کینسل کرنا شگر انتظامیہ کی طرف سے اس دن کی اہمیت کو کم کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مزمت کی اور شدید غم و غصّے کا اظہار کیا۔بالآخر دعاۓ امام زمانہ کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
Urdu news, protest against the unbearable cruelty and brutality