شگر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اسرائیلی مظالم کے خلاف نماز جمعہ کے بعد شگر بھر جامع مساجد سے احتجاجی ریلیاں
شگر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اسرائیلی مظالم کے خلاف نماز جمعہ کے بعد شگر بھر جامع مساجد سے احتجاجی ریلیاں
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
شگر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اسرائیلی مظالم کے خلاف نماز جمعہ کے بعد شگر بھر جامع مساجد سے احتجاجی ریلیاں ، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت نعرہ بازی ، جامعہ۔مساجد امامیہ شگر ، چھورکاہ ، حشوپی، تسر ، حیدر آباد اور دیگر جامع مساجد سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ علی خان نادم ،شیخ شکور علی شمس الدین ، سید طہ الموسوی ، شیخ کاظم زاکری ، شیخ قاسم نصرالدین ، شیخ نثار مہدی حیدری اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے مظالم پر عالمی طاقتوں کی خاموشی قابل افسوس ہے۔ فلسطین کے عوام بالخصوص نہتے بچوں کا قتلِ عام بند کیا جائے۔مظلوم فلسطینیوں پر ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے بڑھتے ہوئے مظالم افسوسناک ہیں۔ یہاں پر نہتے بچوں، خواتین اور بوڑھوں تک کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا جارہا ہے یہاں تک کہ مریضوں سے بھرے ہسپتالوں پر بمباری کرکے ملیامیٹ کیا جارہا ہے۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کو ان مظالم کو روکنے میں کردار ادا کرنا چاہئے۔ تسر سے تعلق رکھنے والے جید عالم دین مولانا محبوب علی جوہری نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر عالمی طاقتوں کی خاموشی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ ہم اس اجتماع کے توسط سے حماس کی جانب سے بیت المقدس کی حفاظت اور اپنے سرزمین سے ناجائز صیہونی ریاست کے خاتمے کے لیے جاری مزاحمتی تحریک کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔
Urdu news, protest across shigar against Israel attack