WhatsApp Image 2023 10 25 at 11.10.54 PM 260

پروجیکٹ ڈائریکٹر عبد الحمید اگر شغرتھنگ استور روڑ کے حوالے سے مخلص ہے تو شغرتھنگ روڈ کو جلد از جلد دوبارہ ٹینڈر کریں پی پی صدر اسکردو
سکردو پیپلز پارٹی ضلع سکردو کے سینئر نائب صدر وزیر اقبال نے کہا ہے کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر عبد الحمید اگر شغرتھنگ استور روڑ کے حوالے سے مخلص ہے تو شغرتھنگ روڈ کو جلد از جلد دوبارہ ٹینڈر کریں اور کسی اچھی ساکھ کی حامل تعمیراتی کمپنی کو دے دیں۔ اگر یہ پروجیکٹ بار بار منسوخ ہوتا رہے گا تو یہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کی نااہلی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس میں پھر دو نمبر ٹھیکے داروں کو شامل کیا گیا تو یہ شفاف عمل نہیں ہوگا اور عوامی رد عمل آئے گا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر عبدالحمید ڈرامے بازی نہ کریں اور بہت جلد اس کو ٹینڈر کریں اگر بہت جلد اس کو دوبارہ ٹینڈر نہیں کیا تو ہم پروجیکٹ ڈائریکٹر کے خلاف تحریک چلائیں گے ۔شغر تھنگ روڈ سکردو اور استور کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔اتنے بڑے منصوبے کی بار بار منسوخی پر بلتستان کے عوام اور استور کے عوام خاموش نہیں رہیں گے۔ یہ منصوبہ بلتستان اور استور میں سیاحت کے فروغ اور معاشی ترقی کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ لہذا بہتر ہے کہ اس منصوبے کو شفاف ٹینڈر کے ذریعے وقت پر مکمل کیا جائے۔
Urdu news, Project Director Abdul Hameed If Shagharthing is sincere about Astor Road,

50% LikesVS
50% Dislikes

پروجیکٹ ڈائریکٹر عبد الحمید اگر شغرتھنگ استور روڑ کے حوالے سے مخلص ہے تو شغرتھنگ روڈ کو جلد از جلد دوبارہ ٹینڈر کریں پی پی صدر اسکردو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں