اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہیں شیخ اعجاز بہشتی

news tv 1738812326502 38

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم رہنما تھے علامہ شیخ اعجاز بہشتی
صدر انجمن امامیہ کچورا علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے اپنی تعزیتی بیاں مِیں کہا ھے کہ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم رہنما تھے جنہوں نے نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی بلکہ پوری انسانیت کی بہتری کے لیے بے مثال خدمات سر انجام دیں۔

آنھوں نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی رہنمائی میں اسماعیلی کمیونٹی نے تعلیم، صحت اور معاشی ترقی کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے عالمی سطح پر امن اور برداشت کے فروغ کے لیے بھی قابل قدر کام کیا۔ ان کی وفات سے نہ صرف اسماعیلی کمیونٹی بلکہ پوری دنیا ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔
پرنس آغا کریم خان کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے دکھ کو اپنا دکھ قرار دیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے پیروکاروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Urdu news, prince karim agha Khan death

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں