گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ک ممکنہ قدرتی آفات و حادثات سے بروقت نمٹنے کے لیے صوبائی ادارے کی تیاریاں مکمل ہیں. چیف سیکرٹری ابرار احمد مرزا
گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ک ممکنہ قدرتی آفات و حادثات سے بروقت نمٹنے کے لیے صوبائی ادارے کی تیاریاں مکمل ہیں. چیف سیکرٹری ابرار احمد مرزا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت: چیف سیکرٹری ابرار احمد مرزا کا گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مرکزی دفتر اور ویئر ہاؤس کا دورہ، انتظامی تیاریوں اور دفتری امور کا جائزہ لیا ، اس موقع پر سیکرٹری داخلہ سید اصغر علی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔
ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے صفدر خان نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو ادارے کی کارکردگی اور مختلف اضلاع میں GBDMA کے استعداد کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ممکنہ قدرتی آفات و حادثات سے بروقت نمٹنے کے لیے صوبائی ادارے کی تیاریاں مکمل ہیں ۔ ڈائیریکٹر جنرل نے ادارے کی جانب سے مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات اور منصوبہ بندی کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر ہدایات جاری کیں کہ ہنگامی ریلیف سپلائییز، خوراک و دیگر ضروریات کی دستیابی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے ، ساتھ ہی ان کی جانب سے تاکید کی گئی کہ ڈونر ایجنسیوں سمیت نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ شراکت داری کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ گلگت بلتستان کے طول و عرض میں موسمی تبدیلیوں و دیگر عوامل سے متاثر ہونے والی کمیونٹیز کی بروقت امداد کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ڈائریکٹر جنرل GBDMA نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو آگاہ کیا کہ
قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے اقدامات اور تیاریوں کے لئے تمام اضلاع کی انتظامیہ کے ساتھ اشتراک میں کام کیا جا رہا ہے ۔
urdu news, preparations are complete to deal with possible natural calamities and accidents in a timely manner.