گلگت ، پیپلز پارٹی امجد ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کا وزیر اعلیٰ بنانا چاہتی تھی لیکن انہوں نے خود وزیر اعلی بننے سے انکار کیا، گورنر گلگت بلتستان

Urdu news, People's Party wanted to make Amjad Advocate the Chief Minister of Gilgit-Baltistan,

گلگت ، پیپلز پارٹی امجد ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کا وزیر اعلیٰ بنانا چاہتی تھی لیکن انہوں نے خود وزیر اعلی بننے سے انکار کیا، گورنر گلگت بلتستان
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی امجد ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کا وزیر اعلیٰ بنانا چاہتی تھی لیکن انہوں نے خود وزیر اعلی بننے سے انکار کیا، امجد ایڈوکیٹ سے کہا کہ آپ کو وزیر چننے میں گورنر شپ رکاوٹ ہے تو میں گورنر شپ چھوڑنے کے لئے تیار ہوں۔ جس پر آصف علی زرداری نے حاجی گلبر خان کو ووٹ دینے کا حکم دیا۔ امجد ایڈوکیٹ قابل آدمی ہے پارٹی کو احسن طریقے سے چلارہا ہے۔ ان کے ساتھ کسی قسم کے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان لیکن وہ نہیں منانے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک سماجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق ملنے چاہئے ہمیں کب تک کشمیر کے نام پر قربانی کا بکرہ بنایا جائے گا۔ ہم جہاں بھی جاتے ہیں گلگت بلتستان کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں سے زیادہ گلگت بلتستان کے لئے ہم کام کرتے ہیں ضروری نہیں کہ قوم پرست جس لہجے میں بات کرتے ہیں ہم بھی اسی لہجے میں بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لونگا بلکہ اپنے بیٹے کو الیکشن لڑاونگا۔ بیٹے کو بلاول بھٹوزرداری نے پارٹی ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں پہلا وزیر اعلیٰ بنا تھا تو نئام چلانا بہت مشکل تھا۔ لیکن اس وقت کے فورس کمانڈر اور چیف سیکرٹری نے بہت معاونت کی اور میں تمام سٹیک ہولڈرز کو لیکر چلا۔ انہوں نے کہا کہ بابا جان سیاسی قیدی نہیں تھا بلکہ وہ علی آباد تھانہ پر حملے اور اسلحہ لے جانے کے جرم میں قید تھا۔ ایک سوال کے جواب میں سید مہدی نے کہا کہ مجھے پاکستان تحریک انصاف والے بھی گورنر بنانا چاہتے تھے ذولفی بخاری کے والد میرے گھر آئے تھے۔ میں نے انکار کیا اور راجہ جلال کو گورنر بنانے کی تجویز دے دیا۔تحریک انصاف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لئے ناکام ہوچکے انہوں نے بات چیت کے سارے دروازے بند کردئیے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو موجودہ حکومت میں معاون خصوصی بنانے کی آفر ہوئی تھی ہم نے انکار کیا۔ ججز تعیناتی میں کسی کی مخالفت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ اور پروٹوکول کے لحاظ سے گورنر بڑا ہے۔ گورنر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کا مسلہ حل ہونا چاہئے جس کے لئے وزیر اعظم پاکستان سے بات کرونگا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے دور حکومت میں لوگوں کو روزگار دیا تو لوگوں نے کہا اس نے پیسے لیکر روزگار دیا آج میں کہتا ہوں کہ مجھ سے پیسے لو اور ایک چپڑاسی لگاکر دیکھاو۔ اپنے دور حکومت میں اتنے پیسے کمائے کہ آج بھی اسلام آباد میں کرایہ پر رہتا ہوں۔

ضمنی الیکشن! پروفیسر قیصر عباس

ہمارے فلسطینی بھائی اس وقت شدید کرب واذیت کا شکار اومشکلات سے دوچار ہیں۔پاکستان میں موجود ہر فرد فلسطین کا درد محسوس کرتا ہے ،مرکزی مسلم لیگ گلگت زون مقصود حسین سندھو

مشکلات زندگی اور ہم ، یاسر دانیال صابری

Urdu news, People’s Party wanted to make Amjad Advocate the Chief Minister of Gilgit-Baltistan,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں