خبریں خبر نیوز report landscape 1758447745291 0

پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا اہم اجلاس، مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاجی تحریک کا اعلان
گلگت ۔پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس 20 ستمبر 2025ء کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی صدر عنیت حسین نے کی۔ اجلاس میں کابینہ کے اراکین، ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے مطالبات، جن کی سمری 12 فروری 2024ء کو S&GAD اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کو بھیجی گئی تھی، تاحال منظور نہیں کیے گئے۔ سال 2025ء کے بجٹ میں بھی SNE شامل نہ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بارہا یقین دہانیوں کے باوجود عملی اقدامات نہ ہونے سے پیرامیڈیکل اسٹاف میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر 28 ستمبر 2025ء تک مطالبات منظور نہ کیے گئے تو 29 ستمبر سے گلگت بلتستان بھر کے پیرامیڈیکل اسٹاف احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔
صوبائی صدر عنیت حسین نے کہا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف کے ساتھ مسلسل ناانصافی ہو رہی ہے اور اگر اس بار بھی مطالبات کو نظرانداز کیا گیا تو احتجاج کو مزید سخت کیا جائے گا۔
Urdu news, Paramedical Staff Association Gilgit-Baltistan

50% LikesVS
50% Dislikes

پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا اہم اجلاس، مطالبات منظور نہ ہونے پر احتجاجی تحریک کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں