شگر ونٹر سپورٹس اور جشن مے فنگ 2023 کے انعقاد کے سلسلے میں ڈی سی شگر کے زیر صدارت اہم اجلاس
شگر ونٹر سپورٹس اور جشن مے فنگ 2023 کے انعقاد کے سلسلے میں ڈی سی شگر کے زیر صدارت اہم اجلاس
شگر جشن نے فنگ اور ونٹر ٹورزم کے حوالے سے اہم۔اجلاس ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ایس پی شگر، اسسٹنٹ کمشنر شگر، ایکسیئن بی اینڈ آر شگر، ڈی ڈی محکمہ سیاحت شگر، چیئرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس ایسوسی ایشن اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ونٹر سپورٹس اور جشن مے فنگ 2023 کے انعقاد کے سلسلے میں گفتگو کی گئی ڈی سی شگر نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلتستان میں ونٹر ٹورزم کے فروغ کے لئے حکومت کام کر رہی ہے تاکہ یہاں سردیوں میں بھی کاروبار چلے اور لوگوں کو روزگار کا مواقع ملے اسی سلسلے میں جشن مے فنگ بھی دھوم دھام سے منائیں گے۔میٹنگ میں متعلقہ محکموں پر ضروری ذمہ داری لگائی گئی۔شرکاء نے ڈی سی شگر کی ہدایت پر پوری ذمہ داری نبھانے کی یقین دہانی کرائی۔