شگر کم عمری میں شادی ماں اور بچے دونوں کیلئے خطرناک ثابت ہورہے ہیں پاکستان بھر کی طرح شگر سمیت گلگت بلتستان بھر میں کم عمری میں شادی کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے ہوش ربا انکشافات

شگر کم عمری میں شادی ماں اور بچے دونوں کیلئے خطرناک ثابت ہورہے ہیں پاکستان بھر کی طرح شگر سمیت گلگت بلتستان بھر میں کم عمری میں شادی کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے ہوش ربا انکشافات
شگر( عمران شگری ، زمان اخوندزادہ 5 سی این نیوز) کم عمری میں شادی ماں اور بچے دونوں کیلئے خطرناک ثابت ہورہے ہیں پاکستان بھر کی طرح شگر سمیت گلگت بلتستان بھر میں کم عمری میں شادی کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے جو کی ایک ماں اور بچے کے زندگی کےلیے خطرے کم نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پروجیکٹ کوارڈینیٹر صحت مند خاندان شبانہ رضا اورسوشل موبلائزر عابد نور نے شگر میں آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اے کے آر ایس پی صحت مند خاندان پروگرام کی جانب سے ضلع شگر میں کم عمری میں شادی کی وجہ اور اس کے نقصانات کے حوالے سے پروگرام منعقد کی گئی جس میں مرد و خواتین نے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس پروگرام کامقصد لوگوں کو آگاہی دینا ہے کہ کم عمری میں شادی کرنے سے کس طرح ایک عورت کے ساتھ ساتھ ایک بچے کے صحت پر کیا اثر ہوتا ہے ۔ ڈیلیوری کے دوران سب سے زیادہ اموات ہوتے ہیں ساتھ ہی بچوں کے قد کا نہ بڑھنا ، وزن کم ہونا جیسے بیماریاں بھی لاحق ہوتے ہیں۔پہلے یہ پروجیکٹ صرف سکردو تک محدود اب ان تمام عوامل کے پیش نظر اس پروجیکٹ پر ضلع شگر میں کام شروع کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع شگر کے ہسپتالوں ڈیلیوری رومز کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کو اچھے ٹرینگ کےلیے اقدامات کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ بلوغت کے عمر کے بچوں کے صحت کے حوالے سے کام کریں کیونکہ پاکستان بھر کی طرح شگر سمیت گلگت بلتستان بھر میں کم عمری میں شادی کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے جو کی ایک ماں اور بچے کے زندگی کےلیے خطرے کم نہیں۔ضلع شگر میں کم عمر میں شادی کے حوالے سے ہر محلے میں سیشن منعقد کریں گے جہاں منٹورس اسی حوالے سے عوام کو آگاہی دیں گے۔ پروگرام کے آخر میں عملی سرگرمیاں بھی کروائے گئے اور پریزنٹیشن بھی لی گئی ۔
Urdu news Pakistan, Urdu news Pakistan, Early marriage is proving to be dangerous for both mother and child

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں