اسکردو رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک کی زیر صدارت یونیورسٹی آف بلتستان کے جاری تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس
اسکردو رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک کی زیر صدارت یونیورسٹی آف بلتستان کے جاری تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس
رپورٹ عابدشگری 5 سی این نیوز
اسکردو رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان کی زیر صدارت پروجیکٹ کے حوالے سے اہم اجلاس , کارکردگی کا جائزہ
تعمراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا ،موسم سرما کے دوران کام کی منصوبہ بندی پر غور
مقررہ وقت پر کام مکمل کرنے کی ہدایت ، ہم پر عزم ہیں کہ تعمراتی کام وقت پر مکمل ہوں ۔ رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان
اسکردو رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک کی زیر صدارت یونیورسٹی آف بلتستان کے جاری تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (PMU) ٹیم کے ساتھ اہم نشت یونیورسٹی آف بلتستان سکردو
حسین آباد کیمپس میں ہوئی ۔ میٹنگ میں تعمراتی امور سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے ، جس میں ٹھیکیداروں سے متعلق معاملات کی پیشرفت، ادائیگیوں کی تقسیم، اور موسم سرما کے لیے منصوبندی شامل تھی۔میٹنگ کے دوران، رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک نے جاری تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا انہوں ۔ ٹیم سے موجودہ ٹھیکیداروں کی کارکردگی سے متعلق دریافت کیا ، اور ساتھ ہی انہوں ڈیڈ لائن اور کام کی معیار پر بھی بات کی اجلاس میں
مالیاتی لین دین میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھیکیداروں کو کی گئی ادائیگیوں کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ رجسٹرار نے اب تک کی فنڈز کی ادائیگیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور طے شدہ وقت میں ٹھیکیداروں کو کام کی تکمیل مکمل کرنے کی گزارش کی اجلاس میں مارچ سے پہلے منصوبے کی جگہ پر تعمیراتی سامان کی ترسیل کو ممکن بنانے پر زور دیاگیا تاکہ کام کی رفتار میں خلل نہ پڑے۔ اس اقدام کا مقصد تعمیراتی عمل کو ہموار کرنا اور سردیوں کے موسم میں لاجسٹک چیلنجوں کی وجہ سے ممکنہ تاخیر کو کم کرنا ہے۔رجسٹرار نے کہا کہ ہم پرعزم ہیں کہ تعمیراتی کام پر مکمل ہو ، کام کی رفتار اور معیار پر نہ پہلے کبھی سمجھوتہ کیا ہے نہ آئندہ کریں گے ،