شگر گندم کی قیمتوں میں اضافہ اور فنانس ایکٹ کی نفاذ کیخلاف احتجاج، فنانس ایکٹ کی معطلی تک احتجاج جاری رہے گا، سول سوسائٹی اور انجمن تاجران شگر

شگر گندم کی قیمتوں میں اضافہ اور فنانس ایکٹ کی نفاذ کیخلاف احتجاج، فنانس ایکٹ کی معطلی تک احتجاج جاری رہے گا، سول سوسائٹی اور انجمن تاجران شگر
شگر گندم کی قیمتوں میں اضافہ اور فنانس ایکٹ کی نفاذ کیخلاف شگر میں دوسرے روز بھی احتجاج ، صوبائی حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی، قیمتوں میں کمی اور فنانس ایکٹ کی معطلی تک احتجاج جاری رکھنے کا ا علان۔ سول سوسائٹی اور انجمن تاجران شگر کی جانب سے صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کی قیمتوں میں اضافے اور فنانس ایکٹ کی نفاذ کیخلاف دوسرے روز بھی حسینی چوک شگر پر احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمدابراہیم اور ظہیر عباس نے کہا کہ صوبائی حکومت کا گندم کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ غریب عوام کی منہ سے نوالہ چھیننے کے مترادف ہیں۔ گندم پر سبسڈی ہمارا حق ہے۔ اور ہم اپنے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔مقررین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ایک لولی لنگڑی حکومت ہے انہیں صرف عہدوں سے غرض ہے اور عوام کی کوئی پرواہ نہیں ۔ اپنے ذاتی مراعات کے خاطر یہ وفاق کے سامنے بھیگی بلی بنی ہوئی ہے عوام کی حقوق کی بات کرنے سے ڈرتے ہیں ۔ ان کو چاہئے کہ وفاق میں گلگت بلتستان کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے حقوق دلوائے۔ وفاق ہمیں گذشتہ 75 سالوں سے ائینہ حقوق سے محروم رکھ صرف گندم ہر سبسڈی فراہم کررہے ہیں ۔ اگر گندم ہر سبسڈی کو ختم کرنا ہے تو ہمیں ہمارا آئینی حقوق فراہم کرے۔ مقررین نے اپنے حقوق اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
Urdu news Pakistan, The protest will continue until the Finance Act is suspended

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں