urdu news, Pakistan shot down seven Indian aircraft 0

دُنیا کا سب سے “One Track Mind” صدر ڈونلڈ ٹرمپ!

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

ٹرمپ سے آپ دنیا کے کسی بھی موضوع پر بات کر لیں، چاہے سیاست ہو، کھیل ہو یا جانوروں پر مضمون۔۔۔آخر میں بات وہیں جا کر رُکتی ہے:
“پاکستان نے انڈیا کے سات جہاز گرائے، اور میں نے جنگ رکوائی،

مثلاً فٹ بال میچ پر بات کرو تو کہتا ہے:
میں فٹ بال میچ دیکھ رہا تھا، گول کیپر نے کمال مہارت سے گول روکا…لیکن انڈیا پاکستان کو نہیں روک سکا! سات جہاز پاکستان نے گرائے!

ریل کے سفر پہ مضمون لکھو تو فوراً کہتا ہے
“ریل کا سفر بہترین ہے، مگر جہاز کا سفر اس سے بھی زبردست ہے. ویسے جہاز سے یاد آیا، پاکستان نے انڈیا کے سات جہاز گرائے!

گائے پہ مضمون لکھو تو فلسفی بن جاتا ہے:
“گائے ایک مفید جانور ہے، انڈیا میں اسے ماتا کہا جاتا ہے…اور انڈیا سے یاد آیا… پاکستان نے انڈیا کے سات جہاز گرائے۔۔

اور جب “A House on Fire” پہ مضمون لکھو تو جذباتی لہجے میں کہتا ہے:
“میں سویا ہوا تھا، اچانک خبر ملی ایک گھر میں آگ لگ گئی ہے…آگ دیکھ کر مجھے یاد آیا، انڈیا کے سات جہازوں کو بھی آگ لگی تھی اور وہ بھی میں نے بجھائی!”

دنیا کچھ بھی کرے، ٹرمپ کے ذہن میں بس ایک ہی “Breaking News” ہے۔
پاکستان نے انڈیا کے سات جہاز گرائے!
urdu news, Pakistan shot down seven Indian aircraft

50% LikesVS
50% Dislikes

دُنیا کا سب سے “One Track Mind” صدر ڈونلڈ ٹرمپ، پاکستان نے انڈیا کے سات جہاز گرائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں