شگر ضلع شگر میں گندم سبسڈی کے خاتمے ، قیمتوں میں اضافے اور فنانس ایکٹ 2023 کے خلاف احتجاج کا دوسرا روز ، عوام کو اپنا حقوق لینا ہے تو سوشل میڈیا اور گرم بستر کو چھوڑ کر عملی میدان میں آنا ہوگا .مقررین

شگر ضلع شگر میں گندم سبسڈی کے خاتمے ، قیمتوں میں اضافے اور فنانس ایکٹ 2023 کے خلاف احتجاج کا دوسرا روز ، عوام کو اپنا حقوق لینا ہے تو سوشل میڈیا اور گرم بستر کو چھوڑ کر عملی میدان میں آنا ہوگا .مقررین
رپورٹ عمران شگری 5 سی این نیوز
شگر (عمران شگری)ضلع شگر میں گندم سبسڈی کے خاتمے ، قیمتوں میں اضافے اور فنانس ایکٹ 2023 کے خلاف احتجاج کا دوسرا روز .احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ عوام کو اپنا حقوق لینا ہے تو سوشل میڈیا اور گرم بستر کو چھوڑ کر عملی میدان میں آنا ہوگا ورنہ یہ نا اہل حکمران ہم سے ہمارے بنیادی حقوق یوں ہی چھینتے رہیں گے۔حکومت نے گندم کے قیمتوں میں اضافہ اور سبسڈی ختم کر کے عوام کے منہ سے نوالہ چھین رہے ہیں ، حکومت کو شرم آنی چاہیئے بھارتی حکومت کرگل لداخ میں آج بھی درجنوں چیزوں پر سبسڈی دے رہے ہیں۔ ہم حکومت کو کسی صورت گندم کے حوالے سے عوام کو دوکا دینے نہیں دیں گے ۔ گلگت بلتستان ایک متنازعہ خطہ ہے یہاں کے عوام کو ریلیف دینا حکومت پاکستان کی ذمہداری ہے ۔ پہلے بہت سے چیزوں پر سبسڈی دی جاتی تھیں اب صرف گندم رہ گیا ہے وہ بھی جی بی کے عوام سے چھینا ظلم کی انتہا ہے ۔اگر مطالبات تسلیم نہیں کئے تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔
Urdu news Pakistan, Second day of protests against removal of wheat subsidy, price hike and Finance Act 2023

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں