شگر پرائمری سکول داسو بالا کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
شگر پرائمری سکول داسو بالا کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
شگرگرلز پرائمری سکول داسو بالا کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا مجموعی رزلٹ 83 فیصد رہا کمسن طالب علم محمد نواز نے پورے سکول میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلیا گرلز پرائمری سکول داسو بالا کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے موقع پر سکول میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس کی آغا تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا جس کی سعادت ثانیہ نے حاصل کی طالبہ کومل فاطمہ نے حمد اور فاطمہ بتول نے نعت پیش کیا سکول ایس ایم سی ممبر محمدعلی محمدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ روایتی انداز میں رزلٹ دینے کی روایات کو بدلنا ہوگا اس موقع پر پوزیشن ہولڈر طلباء کے لئے اپنی تنظیم شاہ ناصر سٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے انعامات کا اعلان کرتے ہوئے استاتذہ کرم کو خراج تحسین پیش کیا ڈی ڈی او ہائی سکول داسو ضامن نے کہا کہ ہم سب مل کر اپنے علاقہ کی تعلیم و تربیت پر کام کرنے کی ضرورت ہے ڈی ڈی او نے تمام کامیاب طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے والدین کو آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے آگاہ کیا آخر میں پرنسپل محمد عقیل نے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا اور تمام پوزیشن ہولڈر طلباء کو انعامات تقسیم کئے گئے اس موقع پر والدین اور عزیز و اقارب نے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات اور پورے سکول کے ٹاپر طالب علم محمد نواز کی حوصلہ افزائی کی اور نقد انعامات دیا گیا۔
Urdu news Pakistan, result announced in primary school