گلگت، صوبائی حکومت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے گندم کی قیمتیں 52 روپے کرنے کے فیصلے سے دستبردار، گندم ریٹ میںنمایاںکمی گئی ہے معاون خصوصی برائے ایریگیشن و واٹر منیجمنٹ حسین شاہ ن
گلگت، صوبائی حکومت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے گندم کی قیمتیں 52 روپے کرنے کے فیصلے سے دستبردار، گندم ریٹ میںنمایاںکمی گئی ہے معاون خصوصی برائے ایریگیشن و واٹر منیجمنٹ حسین شاہ
رپورٹ عابدشگری 5 سی این نیوز
گلگت وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے ایریگیشن و واٹر منیجمنٹ حسین شاہ نے کہا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں مناسب اضافہ سے متوقع غذائی بحران کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے گندم کی قیمتیں 52 روپے کرنے کے فیصلے سے دستبردارہوکر 36 روپے فی کلو کردیا ہے تاکہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم سے کم منتقل ہو۔ صوبائی حکومت اب بھی قیمت خرید سے صرف 20 فیصد رقم واپس لے رہی اور 80 فیصد سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی منصفانہ اور شفاف ترسیل اور تقسیم کیلئے محکمہ خوراک میں اصلاحات جلد نافذ ہونگی اور بائیو میٹرک نظام کے تحت عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی کیلئے حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے۔ہم عوامی مفاد کے معاملات میں منفی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور گلگت بلتستان کا اجتماعی مفاد مقدم ہے،صرف گندم سبسڈی پر اکتفا کرکے وسیع تر مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ وفاق سے گندم سبسڈی میں اضافہ، غذائی اجناس کی پیداوار بڑھانے میں تعاون سمیت این ایف سی ایوارڈ میں حصہ اور سالانہ بجٹ کیلئے دیگر صوبوں کی طرح مالیاتی فارمولا وضع کرنے کیلئے منظم کردار ادا کرینگے۔
urdu news Pakistan, provincial government withdrew from the decision to increase wheat prices