گلگت بلتستان بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی گندم سبسڈی کے خاتمے ، قیمتوں میں اضافے اور فنانس بل 2023 ایکٹ کے خلاف عوام کا بھر پور احتجاج

گلگت بلتستان بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی گندم سبسڈی کے خاتمے ، قیمتوں میں اضافے اور فنانس بل 2023 ایکٹ کے خلاف عوام کا بھر پور احتجاج
شگر(عابدشگری) گلگت بلتستان بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی گندم سبسڈی کے خاتمے ، قیمتوں میں اضافے اور فنانس بل 2023 ایکٹ کے خلاف عوام کا احتجاج۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حسن شگری ایڈوکیٹ ، محمد ظہیر عباس ،اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام پرانی گندم قیمت سے ایک روپیہ زیادہ دینے کو تیار نہیں ہیں۔حکومت کے پاس عیاشی کرنے کےلیے پیسے ہیں مگر عوام کو ریلیف دینے کےلیے نہیں ہیں۔ سرکاری افسروں کا صرف تیل کا خرچہ 7 ارب روپے ہیں ان میں کمی کرے تو عوام کو رعایتی ریٹ پر گندم مل سکتے ہیں مگر حکومت اپنے مراعات میں کمی کرنے کو تیار نہیں۔گندم سبسڈی کو بحال اور قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی تو حکومت گلگت بلتستان کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔ جن لوگوں کو ہم نے منتخب کر کے اسمبلی میں پہنچایا ان لوگوں کو ہم سے زیادہ حکومت کی فکر ہے یہ ہمارے لئیے آئینی حقوق ، تعلیمی حقوق اور صحت کے حقوق دینے کی بجائے وفاقی حکومت کے نوکر بنے ہوئے ہیں۔مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو پہلے گلگت میں دھرنا دیں گے وہاں بھی حل نہیں ہوا تو چلو چلو اسلام آباد چلو تحریک شروع کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں