شگر معروف عالم دین سید عباس الموسوی تبلیغی مشن پر وادی برالدو پہنچ گئے۔ برالدو پہنچنے پر عمائدین و اہلیان برالدو نے آغا عباس الموسوی کا شاندار استقبال کیا گیا
شگر معروف عالم دین سید عباس الموسوی تبلیغی مشن پر وادی برالدو پہنچ گئے۔ برالدو پہنچنے پر عمائدین و اہلیان برالدو نے آغا عباس الموسوی کا شاندار استقبال کیا گیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر معروف عالم دین سید عباس الموسوی تبلیغی مشن پر وادی برالدو پہنچ گئے۔ برالدو پہنچنے پر عمائدین و اہلیان برالدو نے آغا عباس الموسوی کا شاندار استقبال کیا گیا۔وہ کئی روز برالدو کے مختلف علاقوں کا دورہ کرینگے۔ضلع شگر کے موضع چھوترون جے سادات فیملی نے کئی نسلیں گزرنے کے باوجود اپنے خاندان کی جانب سے دینی خدمت کو نہ صرف اپنا شعار بنا رکھا ہے بلکہ اس تسلسل کو بھی کبھی ٹوٹنے نہیں دیا۔اس آسائش سے بھرمار دور میں پہاڑوں کے دامن میں مستقل بنیاد پر رہنا بھی ہر ایک کی بس کی بات نہیں لیکن اس خاندان کے علمائے کرام نے زندگی کی اس مشکل ترین گھڑی کو ایک چیلنج سمجھ کے قبول کیا ہوا ہے۔ آغا عباس اول کے دور میں سالانہ کی بنیاد پر تسر ، باشہ ، داسو اور برالدو ایریاز میں کافی دنوں کے لئے تبلیغی دورے پر ہوتے تھے عرصہ بعد آغا عباس دوئم نے اس سال اپنے آبا و اجداد کی اس خوبصورت تبلیغی سلسلے کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے سات دسمبر کو داسو برالدو نالہ جات میں دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس دورے کے دوران آغا صاحب ہر گاوں میں ایک رات قیام کرکے چھوٹے تنازعات موقع پر حل کرینگے جبکہ بڑے تنازعات کے حل کے لئے تاریخ دیکر چھترون بلائے جائینگے ۔علاقے کے عوام نے آغا صاحب کے اس فیصلے کو بہت سراہا ہے۔
urdu news Pakistan, preaching team reached Baraldu Valley on a missionary mission