گانچھے ،گندم قیمتوں میں اضافہ ،اضافی چارجز اور فنانس ایکٹ کے خلاف مشہ برم میں کئی مقامات پر عوام کا بھر پور احتجاج ۔
گانچھے ،گندم قیمتوں میں اضافہ ،اضافی چارجز اور فنانس ایکٹ کے خلاف مشہ برم میں کئی مقامات پر عوام کا بھر پور احتجاج ۔
رپورٹ ، 5 سی این گانچھے
گانچھے ،گندم قیمتوں میں اضافہ ،اضافی چارجز اور فنانس ایکٹ کے خلاف مشہ برم میں کئی مقامات پر عوام کا بھر پور احتجاج ۔
گانچھے( فدا حسین) ضلع گانچھے کے سب ڈویژن مشہ بروم کے متعدد گاؤں میں پورے گلگت بلتستان کی طرح جمعہ کے بعد گگندم قیمتوں میں اضافہ ،اضافی چارجز اور فنانس ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ صدائے ہمالیہ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تھگس ، سینو ، گلشن کبیر ، بلے گون ، تلیس ، اور مرضی گون کے سمیت کئی علاقوں میں احتجاج ہوئے ۔ مشہ بروم ہیڈ کوارٹر کے موضع تھگس اور کے احتجاجی جلسے میں صدر عوامی ایکشن کمیٹی گنگچھے سید نذر عباس کاظمی اور مایاناز وکیل جناب ایڈوکیٹ حسن حسرت کا خصوصی شرکت ۔ عوامی ایکشن کمیٹی مشہ بروم کی کال پر مشہ بروم کے عوام نے صوبائی حکومت کی جانب سے گندم سبسڈی میں کمی اور غریب دشمن بل فنابس ایکٹ کی نفاذ اور اضافی بل کے خلاف بھر پور احتجاج ریکارڈ کیا گیا ۔ شرکائے احتجاج سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا گندم سبسڈی ہمارا حق ہے کوئی بھی طاقت یہ حق ہم سے چھین نہیں سکتا مشہ بروم کے عوام نے آج پھر فیصلہ سنا دیا ہے عوامی طاقت کا اندازہ اب تو صوبائی حکومت کے نا اہل وزراء کو ہوا ہوگا۔ نا اہل حکومت اپنی پروٹوکول اور شاہانہ خرچ کم کرنے کے بجائے اپنی عیاشیاں اور پرکشش مراعات کیلے کٹ پتلی اسمبلی سے کالے قانون پاس کرکے فنانس ایکٹ کے زریعے غریب عوام سے ناجائز ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جسے جلد ختم کیا جائے ۔
مشہ بروم کے مختلف موضعات میں آج احتجاجات کی قیادت گلشن کبیر میں عوامی ایکشن کمیٹی مشہ بروم کے سرگرم نوجوان قیادت سودے علی_ سینو عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما حاجی محمد ، ساغر علی اور سرکردہ مرا، تھگس میں اشرف حسین صوبیدار شبیر حسین ، خادم حسین ، عبد الستار ، فاچو شبیرحسین ، تلس میں حاجی حسن و سرکرگان ، مرضی گون میں سجاد حسین ، حوالدار نبی، بلے گون میں سرکردہ عارف حسین اور نمبردار نے کی ۔
Urdu news Pakistan, People protested against the increase in wheat prices, additional charges and Finance Act