شگر فاطمہ زہراء کی ایک خطبے کی سمجھ آئے تو انسان کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔ امت محمدی کو جناب زہراء س کی خطبات کو سمجھنے کی ضرورت ہے. معروف عالم دین آغا سعید الموسوی
شگر فاطمہ زہراء کی ایک خطبے کی سمجھ آئے تو انسان کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔ امت محمدی کو جناب زہراء س کی خطبات کو سمجھنے کی ضرورت ہے. معروف عالم دین آغا سعید الموسوی
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر(نامہ نگار) معروف عالم دین آغا سعید الموسوی نے کہا ہے کہ زہراء س کی ایک خطبے کی سمجھ آئے تو انسان کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔ امت محمدی کو جناب زہراء س کی خطبات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ مرکز فقہی اہلبیت شگر کے زیرِ انتظام پانچ روزہ خمسہ مجلس بہ سلسلہ شہادت خاتونِ جنت حضرت سیّدہ فاطمہ زہرا س خانقاہ معلیٰ شگر میں اختتام پذیر ہوگیا ۔ مجلس کی خطابت حجتہ الاسلام آغا سعید الموسوی نے کی ۔
آغا سعید الموسوی کا کہنا تھا کہ مدینے کا معاشرہ جناب زہراء سے نا آشنا تھے جس کے سبب جناب زہراء کو اپنے تعارف میں یہ کہنا پڑا کہ میں فاطمہ بنت محمد ص ہوں ۔ میں اس پہلے یہاں نہ کبھی آئی نہ کبھی آؤں گی یہ میری طرف سے حجت ہے یہ میری اول و آخر خطبہ ہے میں جو بھی کہہ رہی ہوں سچ کہہ رہی ہوں میں کبھی جھوٹ نہیں بول سکتی اس عظیم خطبے کے باوجود مسلمانوں کو سیرت و حق زہراء معلوم نہ ہو سکی۔ جس طرح جناب زہراء نے اپنے حق کےلیے لڑی ہم پر بھی فرض ہے اپنے زمینوں کی حفاظت کرے آپ کے جائیداد پر لوگوں کی نظریں ہیں۔ زہراء س کی ایک خطبے کی سمجھ آئے تو انسان کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔ امت محمدی کو جناب زہراء س کی خطبات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
حضرت فاطمہ زہرا س کا درد دل یہ تھا کہ بعد پیغمبر ص امت اسلام کا حقیقی راہ سے انحراف ، امامت کے مقابلے میں خلافت ،منافقین کو اسلام کے بارے میں باتیں کرنے کا موقع ملا ، قومیت جیسے عوامل نے بی بی زہراء س کو بہت رنجیدہ کیا۔
اسلامی ثقافت کو چھوڑ کر دوسروں کے ثقافت اپنا کر اسلام کا مزاق بنا دیا ہے اگر ہم جناب زہراء س کے ماننے والے ہیں تو ہمیں جناب زہراء س کی دی ہوئی ثقافت کو اپنانا چاہیے۔ گندم کی وجہ سے عوام آج روڈ پر ذلیل ہو رہے ہیں عوام کو اصل محرکات تلاش کرنے اور اپنے اصل حقوق کےلیے آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں چار کلو گندم کے پیچھے لگا کر ہمارے پہاڑ ، معدنیات ، دریا اور صحرا پر غیر مقامی لوگ لیز لے نام پر قبضہ کر رہے ہیں اس عمل کو روکنا ہو گا۔
Urdu news Pakistan, People can live a successful life if they understand a sermon of Fatima Zahra.