عجب کرپشن کی غضب کہانی، گلگت بلتستان کے کسی بھی ہسپتال میں ERCP مشین موجود نہیں ہے
عجب کرپشن کی غضب کہانی، گلگت بلتستان کے کسی بھی ہسپتال میں ERCP مشین موجود نہیں ہے
گلگت بلتستان کے کسی بھی ہسپتال میں ERCP مشین موجود نہیں ہے جبکہ ڈاکٹرز موجود ہے لیکن افسوس کہ مشینری نھیں ھے جس کی وجہ سے مریضوں کو اندرون ملک جانا پڑتا ہے اور بھاری اخراجات کے بعد یہ سہولت میسر آتی ہے گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں صرف یہ ایک مسلہ درپیش نھیں ھے محکمہ صحت کا نظام کچھ عرصے میں بہت خراب ھوچکا ہے ہسپتالوں میں کے لیے مشینری اور آلات سمیت دیگر سامان کی خریداری کو حکومت اور محکمہ صحت میں موجود مافیا نے بعض ٹھیکیداروں کے زریعے یرغمال بنایا ھوا ھے مشینری و دیگر سامان کی خریداری کا کام مبینہ طور پر کمیشن کے عوض من پسند کمپنی کو دینے کے لیے خصوصی طور پر ، راہ ہموار ، کی جاتی ہے ایسی شرائط رکھی جاتی ہیں کہ مقابلے کا امکان پیدا نہ ھو اور مشینری اور آلات سمیت دیگر سامان مہنگے داموں خرید کر قومی خزانے کو خوب چونا لگایا جاتا ہے خریداری کے لیے جس کمپنی کا انتخاب کیا جاتا ہے اس کے سر پر مکمل دست شفقت بھی رکھا جاتا ہے بھاری سرمایہ خرچ ھونے کے باوجود اصل سامان کی جگہ غیر معیاری سامان لانے سے بعد ازاں مشینری کا آئے روز خراب ھو جانا معمول بن جاتا ہے گلگت بلتستان کے محکمہ صحت کو بیرون ممالک اور وفاقی حکومت سے مشینری کی خریداری کے لیے ملنے والا بھاری بجٹ کرپشن کی نذر ھورہا ھے مافیا اتنا مظبوط ھے کہ اصلاح احوال ممکن نھیں ھے اربوں روپے کی مشینری و آلات سمیت سامان کی خریداری میں گھپلوں کی کہانیاں اب ڈھکی چھپی نہیں رہی ہیں پتہ نہیں ان بے ضمیر راشی اور حرام خوروں کی وجہ سے عوام کو کب تک ازیت اور جانی و مالی نقصان سے گزرنا ھوگا خدا ان حرام خوروں کی نسلوں کو تباہ کرے جو صحت جیسے شعبے میں لوٹ مار کرتے ہیں آمین
Urdu news Pakistan, None of the hospitals in Gilgit-Baltistan have ERCP machines