وزارت آئی ٹی کا بڑا فیصلہ: این آئی ٹی بی ختم، 25 ملین سالانہ بچت متوقع، 7 عہدے ختم،

وزارت آئی ٹی کا بڑا فیصلہ: این آئی ٹی بی ختم، 25 ملین سالانہ بچت متوقع
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے تحت وزارت آئی ٹی نے اہم اصلاحات کا آغاز کر دیا جس میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق، آئی ٹی آلات اور سافٹ ویئر کی خریداری اب پروکیورنگ ایجنسیوں کے ذریعے انفرادی طور پر کی جائے گی تاکہ شفافیت اور مؤثریت کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں 17 عہدے ختم کر دیے گئے ہیں، جن میں سے 7 عہدوں کو “ڈائنگ کیڈر” قرار دیا گیا ہے۔ 2026 کے بعد ان اسامیوں پر نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی، جس کے نتیجے میں حکومت کو سالانہ 25 ملین روپے کی بچت ہو گی۔ رائٹ سائزنگ کمیٹی کے مطابق نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن (NTC) کے ڈھانچے کو 50 فیصد تک کم کر دیا گیا ہے۔ تاہم، اگنائٹ کو برقرار رکھتے ہوئے اس کے آپریشنز کا تیسرے فریق سے جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور تین ماہ کے اندر رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔ اس دوران PSEB اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے درمیان اوورلیپنگ کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ مزید برآں، وزارت نے اگنائٹ، PSEB اور NTC کے معاملات پر کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے مسودہ بل کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک ہفتے میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کی جائے گی اور قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ورچوئل یونیورسٹی کو وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے ماتحت کر دیا گیا ہے تاکہ تعلیمی معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
urdu news, Pakistan IT department

ا سکردو پولیس نے خیبر پختونخواہ سے تعلق چوروں کا گروہ پکڑ لیا ہے جو سکردو سٹی میں نصب سولر سٹریٹ لائٹ میں نصب بیٹریاں چوری کررہے تھے

پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے باضابطہ آغاز

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں