شگر ، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شگر کے زیر اہتمام یومِ فتحِ پاکستان جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شگر کے زیر اہتمام یومِ فتحِ پاکستان جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی رہنماؤں، کارکنان، معززینِ علاقہ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں پاکستان کی تاریخی فتوحات، افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور عوامی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کی سلامتی، خودمختاری اور جمہوریت کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ “یومِ فتحِ پاکستان” منانے کا مقصد ان ہی قربانیوں کو یاد کرنا اور نئی نسل کو قومی شعور سے آگاہ کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع شگر کے نائب صدر ایس ایم غلام محمد ، سینئر رہنما حاجی محمد حسن، صدر تنظیمِ نوجوانان گلگت بلتستان شگر خادم دلشاد، اور سیکریٹری اطلاعات وزیر وجاہت علی ایڈووکیٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو درپیش چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کرے گی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھے گی۔تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
urdu news, pakistan india war