شگر ہائی اسکول ڈوکو سبڑی باشہ شگر کے سالانہ امتحانات کے نتائج اور تقسیم انعامات کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

شگر ہائی اسکول ڈوکو سبڑی باشہ شگر کے سالانہ امتحانات کے نتائج اور تقسیم انعامات کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ہائی اسکول ڈوکو سبڑی باشہ شگر کے سالانہ امتحانات کے نتائج اور تقسیم انعامات کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد۔ تقریب کے مہمان خصوصی اقراء فنڈ کے کنڑی ڈائریکٹر غلام محمد اور ڈی ڈی او ہائی اسکول تسر مہدی علی محمودی تھے۔ تقریب میں مشہور فنکار منظور بلتستانی ،والدین سمیت کثیر تعداد میں طلبہ وطالبات نے بڑے جوش و جذبے سے شرکت کی ۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی او مہدی علی محمودی نے سکول کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے والدین سے اپیل کی کہ سکول اور اسٹوڈنٹس کی مزید کامیابی کے لیے والدین اپنا کردار ادا کریں خاص کر پینے کے صاف پانی اور واش روم کی کمی کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔اس تقریب کے صدر محفل نے اپنی صدارتی خطبے میں کہا کہ یہ سکول باشہ کے سکولوں میں سب سے بڑا سکول ہے جس میں کلاس نرسری تا تھرڈ ایئر تک کی کلاسز چل رہے ہیں لھذا آپ والدین ،اساتذہ کرام اور اسٹوڈنٹس کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہمیشہ دوسروں کے لئے رول ماڈل بننے کی کوشش کریں ۔ہم یہاں انشاء اللہ آئندہ سالوں میں ایک عظیم الشان تعلیمی عمارت بننے جارہے ہیں جس سے باشہ کے تقدیر بدل جائیں گے ۔اس بڑی کامیابی کے لیے والدین اور کمیٹی ممبران کی مدد اور تعاون درکار ہیں ۔ صدر نے مذید کہا کہ آپ لوگوں کی تعاون ،اسٹوڈنٹس کی محنت اور اقرء فنڈ کے مالی تعاون کی وجہ سے بہت سے طلبہ و طالبات یہاں سے تعلیم حاصل کی اور اسی سکول میں بطور ٹیچرز اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور کچھ طالبات ہیلتھ سروسز دے رہے ہیں جو ہمارے کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔اور آخر میں تمام کامیاب اسٹوڈنٹس کو مبارکباد پیش کی ۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد حسین پاشا نے سکول کے کامیاب اسٹوڈنٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا اس کامیابی کے پیچھے والدین ، محکمہ ایجوکیشن ،اسٹوڈنٹس اور خاص کر محترم اساتذہ کرام کے محنت شامل ہیں ۔جس کا ہم ان تمام اسٹیک ہولڈرز کے مشکور ہیں ۔اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ایسے جدوجہد کو جاری رکھیں گے ۔انھوں نے مذید کہا کہ باشہ میں تعلیمی انقلاب کے پیچھے اقراء فنڈ کے پوری ٹیم اور خاص کر کنڑی ڈائریکٹر اقراء فنڈ جناب غلام محمد سدپارہ کا بڑا ہاتھ ہے ۔اس پروگرام میں سکول ہذا کے سال 2023 کے پرائمری لیول کے بیسٹ ٹیچر کا اعزاز مس صغریٰ بتول نے اپنے نام کر لی جبکہ ہائی اسکول لیول پر بہترین استاد کا اعزاز فدا حسین علی یار نے اپنے نام کرتے ہوئے دونوں ٹیچرز نے اقراء فنڈ کے کنڑی ڈائریکٹر غلام محمد ،ڈی ڈی او ہائی اسکول تسر و دیگر مہمانوں کے ہاتھوں اپنا انعام وصول کی ۔ سکول ہذا کا مجموعی رزلٹس 99 فیصد رہا ۔اس پروگرام کے آخر میں تمام پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازا گیا۔
Urdu news Pakistan, High School Annual Examination Results

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں