گلگت ، صوبائی حکومت کی نااہلی سے گلگت بلتستان میں شعبہ صحت تباہی کے دہانے پر ہے ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان غلام عباس
گلگت ، صوبائی حکومت کی نااہلی سے گلگت بلتستان میں شعبہ صحت تباہی کے دہانے پر ہے ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان غلام عباس
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت۔ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان غلام عباس نے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوۓ کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی نااہلی سے گلگت بلتستان میں شعبہ صحت تباہی کے دہانے پر ہے ایک طرف سے صحت کارڈ کی سہولت خاتم کرکے وفاق کا جی بی عوام کے ساتھ دشمنی کی ہے غریب عوام علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں حکومت کی نااہلی سے پرو وینشل ہیڈ کواٹر ہسپتال گلگت کا سی ٹی اسکین مشین کئی مہینوں سے خراب ہے صوبائی حکومت اور وزیر صحت ٹس سے مس نہیں۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت وفاق سے صحت کارڈ سمیت دیگر مطالبات منوانے کی بجاۓ جی حضوری پہ لگی ہے
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت گندم کا ریٹ بڑھاکر غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔مریض دوائیوں سے محروم ہو گیے ہیں۔اور حکمرانوں کو کوس رہے ہیں۔صحت کارڈ غریب عوام کیلئے بہترین سہولت تھی جس سے وہ آسانی سے ہر قسم کے امراض کا بلا معاضہ علاج کرا سکتے تھے مگر صحت کارڈ ختم کر کے وفاق نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے اور صوبائی حکومت کی خاموشی جلتی پر تیل کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت میں وہ سکت ہی نہیں کہ وہ وفاق سے اپنے مطالبات منوا سکے۔ کیونکہ بیساکھیوں کے سہارے چلنے والے دوسروں کو سہارہ دینے کے قابل نہیں ہوتے
Urdu news Pakistan, health sector in Gilgit-Baltistan is on the verge of collapse due to the incompetence