شگر ، کرپشن سے پاک معاشرے کی قیام کیلئے ہماری آنے والی نسلوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر
شگر ، کرپشن سے پاک معاشرے کی قیام کیلئے ہماری آنے والی نسلوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر
رپورٹ 5 سی این شگر
شگر انسداد بدعنوانی کے حوالے سے ڈیجیٹل لائبریری شگر میں تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں شگر کے مختلف سرکاری سکولوں کے طلباء و طالبات کے درمیان پینٹنگ کا مقابلہ منعقد ہوا۔ جس میں بچوں نے کرپشن سے معاشرے کی تباہ کاریوں کو خوبصورتی سے پینٹنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر فاروق احمد خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ کرپشن ایک لعنت ہے۔ اور کرپشن سے پاک معاشرے کی قیام کیلئے ہماری آنے والی نسلوں سے بڑی امیدیں وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کام چوری ، نقل کرنا بھی کرپشن ہے۔ کرپشن سے وجہ سے ہماری معاشرہ بری طرح تباہی کا شکار ہے۔ لہذا معاشرے سے کرپشن کو ختم کرنے کیلئے ہمیں آگے آنے اور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ طلبا و طالبات کرپشن کے حوالے معاشرے میں مثبت پیغام کو پھیلائے اور کرپشن کی ناسور کی خاتمے اور کرپشن کی روک تھام کیلئے ان کی نشاندہی کرے۔ تاہم متعلقہ ادارے ان کی روک تھام کیلئے بروقت اقدامات اٹھایا جاسکے ۔
شگر ایلیمنٹری ا سکول ٹیچرز کی احساسِ محرومیاں
Urdu news Pakistan, Great hopes are attached to our future generations for the establishment of a corruption-free society