گلگت محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ترجمان نے سبسڈائزڈ گندم کی قیمتوں کے حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن پر وضاحت جاری
گلگت محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ترجمان نے سبسڈائزڈ گندم کی قیمتوں کے حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن پر وضاحت جاری
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ترجمان نے سبسڈائزڈ گندم کی قیمتوں کے حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوٹیفیکیشن صرف نئی قیمتوں کے حوالے سے ہے اور سبسڈائزڈ گندم کی مقدار میں اضافہ اور عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے بابت محکمہ خوراک پہلے ہی نوٹیفیکیشن جاری کر چکا ہے۔
ترجمان محکمہ خوراک نے مزید کہا ہے کہ بعض عناصر اپنے مفادات کی تکمیل کیلئے عوام میں بے چینی پھیلانے کیلئے منفی پروپیگنڈہ کا سہارا لے رہے ہیں، صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق فی نفر آٹے کی مقدار میں اضافہ کیا جائیگا اور معیاری و حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق آٹے کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائینگے۔
Urdu news Pakistan, explain about the ongoing notification regarding the prices of subsidized wheat