شگر ضلعی انتظامیہ جی بی منرل پالیسی کے مطابق مقامی باشندوں کے حصے کو ان تک پہنچانے کو یقینی بنائے گی ڈی سی شگر
شگر ضلعی انتظامیہ جی بی منرل پالیسی کے مطابق مقامی باشندوں کے حصے کو ان تک پہنچانے کو یقینی بنائے گی ڈی سی شگر
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ معدنیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ، تحصیلدار شگر ہیڈکوارٹر ، تحصیلیدارتسرباشہ کے علاوہ سلدی، کشمل، نیاسلو اور الچوڑی کے عمائدین شریک تھے۔ اجلاس میں مختلف معدنیات نکالنے والے لیز ہولڈر کمپنیوں سے متعلقہ مقامی باشندوں کوملنے والی آمدنی کے حصے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ جی بی منرل پالیسی کے مطابق مقامی باشندوں کے حصے کو ان تک پہنچانے کو یقینی بنائے گی۔ منرل پالیسی کے مطابق جہاں بھی پہاڑ یا کوئی بھی ایریا حکومت نے کسی کمپنی کو لیز پر دیا ہو اس کمپنی کے آمدنی میں مقامی باشندوں کو ایک خاص حصہ مقررکیا ہوا ہے جوکہ ان کا حق ہے اس حصے کے رقم جو اسی کمیونٹی کے بااعتماد عمائدین کے جوائنٹ اکاؤنٹ بنا کر اس میں ٹرانسفر کرنے کا سسٹم کیا جائے گا اور یہ رقم کمیونٹی کے مشترکہ مفادات اور فلاح و بہبود کے لئے خرچ کیا جائے گا۔ ڈی سی شگر نے عمائدین سے اپنے گفتگو میں کمیونٹی حصہ حاصل کرنے کے تمام طریقوں سے آگاہ کیا اور ایک ہفتے کے اندر عوام سے مل کربنک میں جوائنٹ اکاؤنٹ کھونے کو کہا تاکہ ان کے حصے کا رقم فوری ٹرانسفر کیاجاسکے۔
Urdu news Pakistan, District administration will ensure distribution of share GB Mineral Policy