شگر محکمہ برقیات شگر کے حکام اہلیان کشمل اور یونو کیساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک بند کرے اور الچوڑی میں تعینات برقیات کے حکام کو ان علاقوں کیساتھ ناانصافی بند کریں
شگر محکمہ برقیات شگر کے حکام اہلیان کشمل اور یونو کیساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک بند کرے اور الچوڑی میں تعینات برقیات کے حکام کو ان علاقوں کیساتھ ناانصافی بند کریں
شگر عمائدین یونو، کشمل نے کہا ہے کہ محکمہ برقیات شگر کے حکام اہلیان کشمل اور یونو کیساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک بند کرے اور الچوڑی میں تعینات برقیات کے حکام کو ان علاقوں کیساتھ کی جانی والی ناانصافیوں کا نوٹس لیکر بجلی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ الچوڑی میں تعینات محکمہ برقیات کے حکام یونو اور کشمل کیساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک روا رکھا ہے۔ اور کئی روز سے من مانی کرتے ہوئے بجلی کی ترسیل کو بند کیا ہوا ہے۔ اور اپنی مرضی سے جب چاہئے ان علاقوں کو بجلی کی ترسیل بند کرتے ہیں۔ ان کو روک ٹوک کرنے والے کوئی نہیں۔ اور مرضی کا مالک بنا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے یہاں کے مکین شدید ذہنی اذیت میں مبتلاء ہیں۔ عمائدین نے محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان اہلکاروں کی روئے کا نوٹس لیں۔ اور ان علاقوں میں بجلی کی منصفانہ ترسیل کو یقینی بنائے ۔ ورنہ عوام احتجاج پر مجبور ہونگے ۔
Urdu news Pakistan, department should stop injustice