شگر ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی یوم پاکستان قومی جذبے اور جوش و خروش سے منایا گیا
شگر ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی یوم پاکستان قومی جذبے اور جوش و خروش سے منایا گیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ملک بھر کی طرح ضلع شگر میں بھی یوم پاکستان قومی جذبے اور جوش و خروش سے منایا گیا۔ دن کا اغاز پرچم کشائی سے ہوا۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ایس پی شگر شیراحمد نے انٹر کالج شگر میں پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ مرکزی تقریب انٹر کالج کے ہال میں منعقد ہوئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ایس پی شگر شیر احمد ، پرنسپل پروفیسر حسن شاد اور دیگر نے کہا کہ یوم پاکستان یوم تجدید پاکستان ہے۔ یہ دن ہمیں اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ زندہ قومیں اپنے تاریخ کو کبھی نہیں بھولتے ۔ یہ دن ہماری تاریخ کا اہم سنگ باب ہے۔ اسی دن برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے آزاد وطن کا خواب دیکھا۔ یوم پاکستان قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں ایک آئینی، اصولی اور پرعزم جدوجہد کا نام ہے۔ قرارداد پاکستان وطن عزیز کے قیام کی طرف ایک بے تھکان سفر کا ثمر ہے۔ ایک ایسی آزاد مملکت کے قیام کی جدوجہد جس میں مسلماناں برصغیر سرخرو ہوئے۔ایک ایسی ریاست کی تکمیل کا سفر جہاں ہر شخص مذہبی، سیاسی اور فکری اعتبار سے آزاد ہو۔ یوم پاکستان پر پوری قوم کو تجدید عہد کرنا ہو گا کہ وطن کی نظریاتی اساس پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔قومی سلامتی ، آئینی بالادستی ،فکری آزادی اور داخلی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے جن اصولوں پر تحریک پاکستان کی بنیاد رکھی تھی ہم پوری قوت، بھرپور عزم اور پورے ولولے کے ساتھ ان پر اٹل رہیں گے۔
پاکستان ریلوے ٹکٹ ریٹ، ریلوے نے عید پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا
urdu news, Pakistan Day celebrated in shigar