شگر پورے جی بی لیول پر دیکھا جاۓ تو آوٹ آف سکول بچے بہت زیادہ ہیں ۔ چا ئلڈ لیبر سب سے زیادہ شگر میں ہے ڈپٹی کمشنر شگر
شگر پورے جی بی لیول پر دیکھا جاۓ تو آوٹ آف سکول بچے بہت زیادہ ہیں ۔ چا ئلڈ لیبر سب سے زیادہ شگر میں ہے ڈپٹی کمشنر شگر
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے کہا ہے کہ پورے جی بی لیول پر دیکھا جاۓ تو آوٹ آف سکول بچے بہت زیادہ ہیں ۔ چا ئلڈ لیبر سب سے زیادہ شگر میں ہے .ہائی سکول چھورکاہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا شگر میں چائلڈ لیبر بہت زیادہ ہے اس کے علاوہ سکولوں سے باہر بھی بچے بہت زیادہ ہے یہ تشویش کی بات ہے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ والدین پراٸمری کے بعد بچوں کو سکول بھیجنا بند کر دیتا ہے ۔ بچوں کو صرف سکول بھیجنا کافی نہیں سکول میں صرف 6 گھنٹے رہتے ہیں باقی پورے 16 گھنٹے گھر میں ہوتے ہیں گھروں میں بھی بچوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اس کے بغیر ترقی مشکل ہے ۔شگر میں پوٹینشل بہت ہے لیکن یہاں صرف توجہ کی ضرورت ہے کمیونٹی لیول پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے بچوں پر سنجیدگی سے انویسٹ کرنا ہوگا ۔ یونین کونسل کو سکول کے ساتھ مرج کر کے پراٸمری سیکشن وہاں شفٹ کرینگے لیکن یہ عارضی ہوگا ۔ ریسورس سینٹر کے لیے سکول کو سلیکٹ کیا نیسلے پاکستان تمام سہولیات فراہم کرینگے ۔ ڈی سی شگر نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو دس ہزار انعام بھی دیا ۔
Urdu news Pakistan , Child labor is the most prevalent in shigar District