استور میونسپل لائبریری کو جدید تقاضوں کے عین مطابق بنایا جاۓ گی.ڈپٹی کمشنر استور

استور میونسپل لائبریری کو جدید تقاضوں کے عین مطابق بنایا جاۓ گی.ڈپٹی کمشنر استور
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر استور زید نے استور میونسپل لائبریری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا عزم کا اظہار کیا ہے. اس حوالے سے انہوں نے میونسپل لائبریری کا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا. اس موقع پر انہوں نے لائبریری کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور لائبریری انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ طلبہ اور کتب بینی سے وابستہ افراد کو راغب کرنے کے لیے اقدامات اٹھاۓ. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طلبا اور کتابوں کا مطالعہ کے شوقین افراد کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ لائبریری کا قیام بہت جلد عمل میں لایا جاۓ گا تاکہ کتب بینی سے وابستہ افراد اور طلبا کو ایک چھت کے نیچے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی. انہوں نے کہا کہ لائبریری میں انٹرنٹ کی سہولت فراہم کی جاۓ گی اور کمپیوٹرز فراہم کیے جائیں گے جس سے طلبا کو ریسرچ اور دیگر معلومات تک رسائی ممکن بن جاۓ گی. انہوں نے کہا کہ لائبریری میں مقابلے کے امتحانات کی تیاری کرنے والے طلباء کو ایسا ماحول فراہم کیا جاۓ گا کہ وہ باآسانی اپنی تیاری کرسکیں. انہوں نے کہا کہ کتابوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جاۓ گا تاکہ مطالعے کے شوقین افراد اس سے استفادہ حاصل کرسکے. ڈپٹی کمشنر استور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کرکے طلبا کو مطالعہ اور دیگر مقابلے کے امتحانات کی تیاریوں کا سنہرا موقع میسر آۓ گا.
Urdu news Pakistan, Astor Municipal Library will be modernized

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں