آغا خان اسکول مرتضیٰ آباد ہنزہ ، ہانگیر اور مشال تاج نے گلگت بلتستان لیول پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کر لیا
شگر آغا خان اسکول مرتضیٰ آباد ہنزہ ، ہانگیر اور مشال تاج نے گلگت بلتستان لیول پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کر لیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر AKES,P کا منعقد کردہ اعلیٰ ثانوی سطح مقابلۂ مباحثہ (English Debate Competition) میں آغا خان اسکول مرتضیٰ آباد ہنزہ سے تعلق رکھنے والی منیبہ جہانگیر اور مشال تاج نے گلگت بلتستان لیول پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کر لیا۔ یہ مقابلہ AKES کے GB میں واقع ممتاز تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے درمیان منعقد ہوا اور ان طالبات نے نہ صرف اپنے کالج کی بلکہ پورے ہنزہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ہنزہ ریجن کا نام روشن کیا۔یاد رہے کہ ان دونوں طالبات نے ہنزہ سطح کا مقابلہ جیت کر گلگت بلتستان سطح پر اپنی جگہ بنائی تھیں۔ان دونوں باصلاحیت طالبات نے مل کر محنت اور لگن سے تیاری کی اور مقابلہ میں ججوں اور حاضرین کو اپنی مدلل گفتگو، فصیح و بلیغ انگریزی اور زوردار دلائل سے متاثر کیا۔حاضرین میں AKES, GB کے اعلیٰ حکام، سرکای اعلیٰ افسران، پرنسپلز، اساتذہ اور شرکاء کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے ان طالبات کی زبردست کارکردگی کی بھرپور داد دی۔ مقابلہ کے اختتام پر آغا خان اسکول مرتضیٰ آباد ہنزہ سے تعلق رکھنے والی ان دونوں باصلاحیت طالبات کو شیلڈ آف آنر اور کامیابی کی سند سے نوازا۔منیبہ اور مشال کی یہ کامیابی نہ صرف ہنزہ کے طلباء و طالبات کی علمی قابلیت بلکہ ان کے جذبے اور لگن کا بھی منظر ہے۔ اس فتح نے ثابت کر دیا ہے کہ ہنزہ اور گلگت بلتستان کے نوجوان کسی بھی شعبہ ہائے زندگی میں مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں اور وہ گلگت بلتستان اود پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں گلگت بلتستان سے مزید منیبہ اور مشال جنم لیں گے، جو نہ صرف اپنے علم اور قابلیت سے پاکستان کا نام روشن کریں گے، بلکہ وہ معاشرتی تبدیلی کے موثر ایجنٹ بن کر ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
Urdu news Pakistan, achieve first position by showing excellent performance