شگر ، ہم سیاست عوامی خدمت اور عوامی مفاد کے لئے کرتے ہیں۔ ہمارا اولین ہدف علاقے کی تعمیر و ترقی ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن طاہر شگری
شگر ، ہم سیاست عوامی خدمت اور عوامی مفاد کے لئے کرتے ہیں۔ ہمارا اولین ہدف علاقے کی تعمیر و ترقی ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن طاہر شگری
شگرمسلم لیگ ن ضلع شگر کے صدر طاہر شگری نے کہا ہے کہ ہم سیاست عوامی خدمت اور عوامی مفاد کے لئے کرتے ہیں۔ ہمارا اولین ہدف علاقے کی تعمیر و ترقی ہے۔ علاقے میں ترقیاتی منصوبے لانے کے لئے کوشش کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اس منصوبے کو عوامی خواہشات اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولیات فراہم کرانے کے لئے جگہہ کی سلیکشن کرنا متعلقہ ادارے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ گلاب پور اور وزیر پور کے عوام کو ان کے گھروں کے دہلیز پر سہولیات دینے کی غرض سے نادارا آفس کی قیام کے لئے ہم نے نادرا کے ذمہ داران سے ملاقات کر کے ان سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے ہماری مطالبے پر گلاب پور وزیرپور کے لئے نادرا آفس کی منظوری دی ہے۔ سائٹ سلیکشن کے حوالے سے ہم کسی بھی محلہ یا موضع یا یونین کی طرفداری کرنے کے حق میں نہیں۔ یہ معاملات متعلقہ ادارے پر ہی چھوڑا جائے تو وہ خود اپنے ادارے کی پالیسی کے مطابق آفس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جبکہ ایک سیاسی گروپ اسے جان بوجھ کر متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے ہم ان کی ان سازشوں کی مزمت کرتے ہیں۔ اور عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ ان معاملات کو متازعہ نہ بنایا جائے اور آپس میں مل بیٹھ کر کوئی مناسب حل نکالیں۔
urdu news, our goal is the development of the region
ماہانہ جائزہ میٹنگ محکمہ تعلیم گلگت ڈویژن، آئندہ تعلیمی سیشن کے لیے داخلہ مہم کا منصوبہ بندی